yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سماجی خدمت کی آڑ میں خوبصورت لڑکیوں کو بیرون ملک جسم فروشی کے لیے بھیجنے والی ارب پتی خاتون رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

Web Editor April 26, 2019 1 min read
Billionaire lady was caught with red hands to sending beautiful girls abroad for Sex Cult in the middle of social service
Share this:

نیویارک: امریکی ارب پتی سماجی رہنما کلیربرونفمین اور کیتھی رسل نے متعدد خواتین کو پروفیشنل ٹریننگ دینے کی آڑ میں جسم فروشی کے لیے اسمگل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

دونوں خواتین نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ملٹی لیول مارکیٹنگ ٹریننگ کی امریکی کمپنی ’نیگروم‘ کے لیے خواتین کو بھرتی کرنے کے بہانے انہیں جسم فروشی کے لیے کمپنی کو بھیجا۔دونوں خواتین سے قبل اسی کیس میں امریکی اداکارہ ایلسن میک بھی خواتین کو جسم فروشی کے لیے اسمگل کرنے اور انہیں جنسی غلام بنانے جیسے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس’ (اے پی) کے مطابق 40 سالہ ارب پتی سماجی رہنما اور گھڑ دور کی شوقین ارب پتی کلیر برونفمین نے بروکلین میں موجود فیڈرل کورٹ میں جرم کا اعتراف کیا۔کلیر برونفمین نے خواتین کو پروفیشنل ٹریننگ دیے جانے کے بہانے نیگزوم نامی کمپنی بھجوانے کا اعتراف کرتے ہوئے شرمندگی کا اظہار بھی کیا۔ارب پتی خاتون نے عدالت کو بتایا کہ دراصل وہ خواتین کی مدد کرنا چاہتی تھیں، تاہم انہیں اندازہ نہیں تھا کہ خواتین کے ساتھ ایسا ہوگا۔کلیر برونفمین کا کہنا تھا کہ انہیں ان کے والد اور دادا کی چھوڑی گئی اربوں روپے کی دولت ورثے میں ملی اور وہ کوئی غیر قانونی کام نہیں کرنا چاہتی تھیں، تاہم چوں کہ وہ کمپنی کے ساتھ منسلک تھیں اس لیے وہ ان کے بتائے گئے طریقے کے تحت کام کرنے کی پابند تھیں۔خیال رہے کہ کلیر برونفمین کینیڈین نژاد امریکی سماجی رہنما ایجر برونفمین سینیئر کی بڑی بیٹی ہیں، ان کے والد ارب پتی کاروباری شخص تھے۔ان کے والد کئی سال قبل اسرائیل سے ہجرت کرکے کینیڈا منتقل ہوئے تھے، جہاں سے انہوں نے ابتدائی طور پر شراب کا کاروبار شروع کیا تھا، بعد ازاں انہوں نے دیگر کاروبار بھی شروع کیے۔

ایجر برونفمین 2013 میں چل بسے تھے اور وہ ورثے میں اربوں روپے اپنی بیٹی کے نام کر گئے تھے۔ان کی بیٹی کلیر برونفمین بھی سماجی رہنما اور گھڑ دوڑ مقابلوں کی ماہر کھلاڑی ہیں۔کلیر برونفمین امریکی ملٹی ٹیلنٹ کمپنی ’نیگزوم‘ کی بورڈ آف ڈائریکٹر تھیں۔اس کا مقصد متعدد افراد کو پروفیشنل ٹریننگ فراہم کرنا تھا۔اس کمپنی کے ساتھ کلیر برونفمین اداکارہ ایلسن میک اور کیتھی رسل سمیت کئی نامور اداکار، صحافی اور مارکیٹنگ کے شعبے کے افراد وابستہ تھے۔کلیر برونفمین نے اس کمپنی سے پروفیشنل ٹریننگ کے لیے خواتین کو بھرتی کیا اور انہیں کمپنی کے ہیڈ آفس بھیجا، جہاں پر ان خواتین کو کمپنی کے بانی کیتھ رنائر کی جانب سے جنسی تسکین کے لیے استعمال کیا جاتا رہا اور بعض کو جنسی غلام بھی بنایا گیا۔اسی کیس میں کلیر برونفمین سے قبل اداکارہ ایلسن میک نے بھی اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔کلیر برونفمین کے ساتھ ہی ایک اور خاتون کیتھی رسل نے بھی اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور کہا کہ انہوں نے متعدد خواتین کو پروفیشنل ٹریننگ کے لیے ہیڈ آفس بھیجا جہاں انہیں جسم فروشی کے لیے مجبور کیا گیا۔ تینوں خواتین سے قبل اسی کمپنی سے منسلک مزید 2افراد پر بھی خواتین کو جسم فروشی کے لیے اسمگل کرنے کی فرد جرم عائد کی جا چکی ہیں۔جب کہ اسی کمپنی کے سربراہ کیتھ رنائر کو بھی گرفتار کرکے ان کے خلاف ٹرائل کا آغاز کردیا گیا ہے، تاہم ان کے خلاف تاحال فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی۔اپنے جرائم کا اعتراف کرنے والی خواتین کو 2 سال سے 25 سال قید تک سزا سنائی جائے گی اور انہیں سزائیں سنائے جانے کی سماعتوں کا آغاز جون اور جولائی میں ہوگا۔کیس کے مرکزی ملزم اور نگزون کمپنی کے سربراہ کیتھ رنائر نے خود پر لگے تمام الزامات کو تسلیم کیا ہے اور خود کو ہی خواتین کو جنسی غلام بنائے جانے کا قصور وار ٹھہرایا۔اسی کیس میں عدالت میں پیش کیے حکومتی دستاویزات کے مطابق کیتھ رنائر نے پروفیشنل ٹریننگ دینے کی ایک کمپنی بنا رکھی تھی اور اسی کمپنی کے تحت ٹریننگ دیے جانے کے تحت لائی گئی خواتین کو کمپنی کے بانی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Prime Minister China visits
Previous Post وزیراعظم کا دورہ چین
Next Post مسٹر خان: بالکل بے فکر ہو جاؤ
Mr. Khan: Be absolutely uncomfortable

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.