yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

اقلیتوں کو پاکستان میں برابری کے حقوق دیں گے :بلاول بھٹو

Yesurdu March 24, 2016 1 min read
Share this:
: Bilawal Bhutto
: Bilawal Bhutto

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سندھ حکومت نے ہندو میرج ایکٹ منظور کروایا گیا :چیئرمین پیپلز پارٹی کا عمر کوٹ میں ہولی کی تقریب سے خطاب
عمر کوٹ (یس اُردو) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں ، برابری ، عورتوں اور اقلیتوں کے حقوق کے بات کرتے ہیں ، پسے ہوئے طبقات کی بات کرتے ہیں ۔ عمر کوٹ میں ہولی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سندھ حکومت نے اسمبلی میں ہندو میرج ایکٹ منظور کروایا ہے ، یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ایسا بل منظور ہوا ہو ، اس سے پہلے کسی حکومت میں ایسی جرآت نہیں تھی کہ وہ ایسا کام کرے ، آج بے نظیر بھٹو شہید کے بیٹے نے ہندوئوں کو قانونی تحفظ دیا ، یہ کافی نہیں ہے ہم آپ کو مزید مضبوط کریں گے اور آپ کو برابر کے شہری کا درجہ دلائیں گے ۔ ہم نے ہولی کے تہوار پر عام تعطیل کا اعلان کیا ، ہم اقلیتوں کو برابری کے حقوق دلوائیں گے ، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے کہ اقلیتوں کا پاکستان الگ ہو اور مسلمانوں کا پاکستان الگ ہو ، امیر اور غریب کیلئے الگ الگ پاکستان ہو ، ہم سب کیلئے ایک جیسا پاکستان چاہتے ہیں ، یہ ملک سب کا ملک ہے ، ہم نے اس ملک میں عورت کو عزت دی ، اس کو اس کا اصل مقام دلانے کیلئے کوشش کی ۔ میری اس ملک میں رہنے والی اقلیتوں سے اپیل ہے کہ اس ملک کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں ، میری پاکستان کی خواتین سے اپیل ہے کہ وہ آگے آئیں اور میرا ساتھ دیں ، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی تحریک اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک اس میں مرد اور عورت ایک ساتھ شانہ بشانہ کام نہیں کرتے ۔ پاکستان کی تاریخ بتاتی ہے کہ محمد علی جناح کو قائد اعظم بنانے میں سب سے بڑا کردار فاطمہ جناح کا تھا ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے بغیر پاکستان نامکمل ہوتا ۔ ، میں اپیل کرتا ہوں کہ میری تمام بہنیں میرے ساتھ کھڑی ہوجائیں تاکہ اس ملک کی تقدیر کو بدلا جاسکے ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا ، ان غریبوں نے ہی پاکستان کی حالت بدلی ، آج پھر انہی غریبوں کو آگے آ کر پاکستان کی حالت بدلنا ہوگی ، میں وعدہ کرتا ہوں کہ کبھی آپ کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا ، آپ سب کو آپ کے حقوق واپس دلائوں گا ۔ میں آپ سب کی جنگ ایسے لڑوں گا جیسے میری والدہ نے لڑی تھی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس علاقے میں گیس نہیں ہے ، بنیادی سہولیات کی کمی ہے ، آج بھی چولہا جلانے کیلئے لکڑیاں جلائی جا رہی ہیں ۔ وفاقی حکومت کو معلوم ہونا چاہیئے کہ اس صوبے سے سب سے زیادہ گیس پیدا ہو رہی ہے اور اس پر سب سے زیادہ حق یہاں کے عوام کا ہے ، میں حکومت کو کہتا ہوں کہ عمر کوٹ کو جلد از جلد گیس فراہم کی جائے ورنہ میں یہاں کے عوام کے ساتھ خود احتجاج کروں گا ، انہوں نے کہا کہ وہ 26 مارچ کو جنوبی پنجاب کے دورے پر روانہ ہو رہا ہوں ، میں یقین دلاتا ہوں کہ شہید بی بی نے جو آپ سے وعدے کئے تھے اس کا بیٹا ان وعدوں کو پورا کرنے کیلئے میدان میں آ گیا ہے

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post ملتان :نشتر ہسپتال کی کینٹین پر سلنڈر دھماکہ 13 افراد زخمی
Next Post پشاور :مسکین آباد میں گھر کی دیوار گرنے سے دو مزدور جاں بحق

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.