yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

داتا دربار کے لنگر پر زندہ رہنے والی بل بتوڑی رخصت ہوئی

Web Editor April 15, 2019 1 min read
Bil batori resort to staying on the anchor of Datta Darbar
Share this:

فنکار کو قوم کا ورثہ تصور کیا جاتا ہے مگر افسوس کہ ہمارے ملک میں فنکاروں کی کوئی قدر نہیں۔ یہاں زندگی کا آدھا حصہ تو فنکار کو اپنا فن منوانے میں لگ جاتا ہے او ر اس کے دوران اس کو زندگی کے کتنے نشیب و فراز سے گزرنا پڑتا ہے۔

دن رات کی محنت سے بنایا ہو نام تو لوگوں کی زبان پر رہ جاتا ہے مگر اس کی خدمات کو جلد ہی فراموش کر دیا جاتا ہے، فنکار کو اس کے عروج کے دنوں میں سر آنکھوں پر بٹھایا جاتا ہے اور اس کا دور ختم ہوتے ہی اس کی خدمات کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ اسٹیج اداکار ببو برال، مستانہ کی طرح ماضی کے پی ٹی وی کے مشہور ڈراما عینک والا جن میں بل بتوڑی کا مقبول کردار ادا کرنے والی نصرت آرا طویل علالت کے بعد اپنے حالق حقیقی سے جا ملیں۔ سرسٹھ سالہ نصرت آرا نے اپنی ساری زندگی بل بتوڑی کے کردار میں ہی کام کیا اور تھیٹرز ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ نصرت آرا المعروف بل بتوڑی جلد کی بیماری کے علاوہ ایک سال سے فالج کے عارضے میں مبتلا تھیں۔سب کی دل پسند بل بتوڑی کرائے کے ایک کمرے میں رہائش پذیر تھیں جس کے لئے وہ ماہانہ چھ ہزار روپے ادا کرتی تھیں۔ مختلف ٹی وی چینلز سے بات کرتے ہوئے نصرت آرا نے بتایا کہ وہ کھانا کھانے کے لئے داتا دربار جاتی ہیں اور بڑے گہرے رنج کے ساتھ اس بات کا اظہار کیا کہ میرے اچھے دور میں مجھے بڑے بڑے سیاستدانوں نے پرفارمنس کے لیے بلایا لیکن مشکل وقت میں مجھے کسی نے سہارا نہیں دیا۔ بیماری اور کسمپرسی کی حالت میں نصرت آرا نے در در کی خاک چھانی مگر مدد کی منتظر بل بتوڑی کسی مسیحا کی کرم نوازی سے محروم ہی رہی اور ساتھ دیا تو بس غربت اور بیماری نے۔ وہ نصرت آرا جس نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ پاکستان کے لوگوں کے نام کر دیا اور ان کوں ہنساتے ہوئے اپنی زندی گزار دی ا س کے آنسو پونچنے کوئی نہیں آیا۔ سڑکوں، پلوں اور میٹرو اورنج لائن ٹرین جیسے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کرنے والی حکومت ملکی ثقافت اور فن پر خرچ کرنے سے گریزاں ہے۔ فنکاروں کے زوال کے وقت میں ان کی مد د کے لئے خکومت کی جانب سے کوئی انتظامات ہی نہیںکیے گئے۔ ایک لمبے عرصے تک ملک کی خدمت کرنے اور فن کی دنیا میں اپنا لوہا منوانے والے فنکار کسمپرسی کی حالت میں کسی مسیحا کے منتظر گمنامی کی زندگی گزارتے اس جہان فانی سے کوچ کر جاتے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
CTSP Jobs 2019 for 770+ Invigilators, Supervisors and Monitoring Officers (Download Form)
Previous Post CTSP ملازمتوں 2019 کے لئے 770 + انوائیلٹر، نگرانی اور نگرانی کے افسران (فارم ڈاؤن لوڈ کریں)
Next Post BLACKPINK – JISOO ‘توجہ نہیں جاننا’ کیا کیمرے
BLACKPINK - JISOO 'Don't Know What To Do' FOCUSED CAMERA

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.