counter easy hit

بگ بی کی نئی ایکشن فلم کے نئے گانے مولاکی ویڈیو

Big B's new action film

Big B’s new action film

ممبئی …….بگ بی کے چاہنے والے ہوجائیں تیار کیونکہ بالی ووڈ کی ایکشن ڈرامہ فلم وزیر کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔میرے مولا کے بول پر مبنی اس گانے کو جاوید علی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں امیتابھ بچن شطرنج کے ایک معذور کھلاڑی کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فرحان اختر ایک پولیس افسر کے روپ میں نظر آئینگے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں ادیتی راؤ حیدری اور جان ابراہم بھی شامل ہیں جبکہ فلم کا نام پہلے ڈو رکھا گیا تھا جسے بعد میں تبدیل کیا گیا ہے۔
ونود چوپڑا کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم آئندہ برس8جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔