counter easy hit

بڑی بریکنگ نیوز: سپریم کورٹ کو مطلوب منشاء بم گرفتار ہونے کے بعد فرار، مگر کب کیسے اور کس کی مدد سے ؟ ناقابل یقین اطلاعات

لاہور (ویب ڈیسک )سپریم کورٹ نے پولیس کو لاہور میں قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والے منشا بم کو گرفتار کرنے کا حکم دے رکھاہے اور اسی حکم کے تحت گرفتاری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم گزشتہ رات منشا بم کو گرفتار کر نے کے بعد چھوڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ منشا بم نے گزشتہ رات بارہ سے ایک بجے کے درمیان اپنے ڈیرے پر آناہے اور اس کیلئے پولیس نے اپنے دو اہلکار وہاں پر تعینات کر دیئے تھے تاہم جس وقت منشا بم آیا اور پولیس اہلکاروں نے حراست میں لیا تاہم بعد میں فرار کروا دیا گیا ۔ لیکن ایس پی صدر کا کہناہے کہ منشا بم مزاحمت کے بعد فرار ہواہے ، موقع پر تعینات پولیس اہلکاروں نے جب اس ے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ موجود گارڈز نے پولیس اہلکاروں کو تشددکا نشانہ بنایا اور انہیں کمرے میں بند کر کے فرار ہو گئے ۔ڈی آئی جی آپریشن کا کہناہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کیا جارہاہے اور اس پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔تاہم سوال یہاں یہ پیدا ہوتاہے کہ منشا بم اگر پولیس اہلکاروں کو کمرے میں بند کر کے فرار ہو گیاہے تو وہ اپنی گاڑی چھوڑ کر کیوں گیا جوکہ اس ووقت پولیس کی تحویل میں ہے ۔منشابم کے خلاف اس وقت 38 مقدمات لاہور میں درج ہیں جو کہ دہشتگردی اور قتل کی دفعات کے تحت درج ہیں ۔