counter easy hit

لاہور:مشہور لیڈی ڈاکٹر اپنے بیٹے سمیت قتل۔۔۔قاتل کون نکلااوروجہ کیابنی؟ خبرآگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میں مشہور لیڈی ڈاکٹر سمیت قتل۔بدبخت بیٹا ہی باپ اور دادی کا قاتل نکلا۔اطلاعات کے مطابق سنگدل بیٹے نے ستر سالہ دادی اور پینتالیس سالہ والد کوجائیداد کے لالچ میں آکر موت کے گھاٹ اتارا۔

تفصیلات کے مطابق اس مکروہ کام کیلئے ملزم نے ملازموں کو بھی ساتھ ملالیااوردونوں کو چھریوں کے وار کرکے ابدی نیند سلادیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایس پی صدر انویسٹی گیشن کہتے ہیں کہ ابتدائی تفتیش کے بعد مقتول عمر فاروق کے بیٹے نہل، ملازمہ نور اوراس ملازمہ کے شوہر جواد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان نے قتل کا اعتراف کرلیا، پولیس آلہ قتل بھی برآمد کرلیا، ملزم نے جائیداد کی لالچ میں والد اور دادی کو قتل کیا۔ اے آر وائی کے مطابق ایک اورواردات میں لاہور ہی کے ایک نجی ہوٹل میں خاتون کو پراسرار انداز میں قتل کردیا گیا۔مقتولہ کی لاش کے ساتھ تین سال کی بیٹی بھی ملی، مذکورہ خاتون ساہیوال کمشنر آفس کے ملازم کے ساتھ گزشتہ روز لاہور آئی تھی۔پولیس نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا۔مختلف ذرائع سے ملنے والی خبروں کے مطابق پنجاب بھر میں جرائم خصوصا قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا دکھائی رے رہا ہے۔جن میں جائیداد اور غیرت کے نام پر ہونےوالی وارداتیں زیادہ ہیں۔ صوبہ پنجاب کے شہرگوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار دسنگھ میں بھی ایک نوجوان نے فائرنگ کرکے دادی اور بہن کو قتل کردیا تھا جسے گزشتہ روز پولیس نے گرفتارکرلیا۔

سفیان نے گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ میں گھریلو ناچاقی پر اپنی دادی اور بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا جبکہ اس کی فائرنگ سے اس کی ایک اور بہن زخمی ہوگئی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سفیان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی اس کی بہن سدرہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔پولیس آفیسروقاص احمد کے مطابق ملزم نے بہنوں پرفائرنگ کی جنہیں بچاتے ہوئے دادی فائرنگ کی زد میں آگئی اور جاں بحق ہوگئی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل غیرت کے نام پرکیا گیا۔وقاص احمد کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم سفیان کو گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف دہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں ماہ 3 اپریل 2018 کو لاہور میں غیرت کے نام پر شوہر نے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔خیال رہے کہ چار روز قبل پنجاب کے شہر فیصل آباد میں باپ نے بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا اور تھانے جاکر اپنی گرفتاری دے دی تھی۔مختلف شہروں میں قتل کی یہ بڑھتی وارداتیں لمحہ فکریہ جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔