counter easy hit

بڑی بریکنگ نیوز : خورشید شاہ نے سیاست چھوڑنے کا مشروط اعلان کر دیا

سکھر ; پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پنوں عاقل میں جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ آﺅ میرا احتساب کرو، کوئی ثابت کر دے کہ میں نے کرپشن کی، بنکوں سے قرضے لئے، زمینوں پر قبضے کئے، اگر کسی نے ثابت کر دیا کہ کرپشن کی ہے

تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ گالی گلوچ کی سیاست نہیں کرتا۔ یوٹرن خان خیبر پی کے میں کچھ نہیں کر سکا، ہم نے سکھر میں بڑی بڑی یونیورسٹیاں بنائیں۔ کینسر ہسپتال اور ایس آئی یو ٹی کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔ جھوٹ کی سیاست ڈکٹیٹر تو کر سکتا ہے کوئی سیاستدان نہیں کر سکتا۔دوسری جانب ایک خبر پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈالنے پر اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا۔ بلاول بھٹو دورہ ملتان مختصر کر کے آج رات لاہور پہنچیں گے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا ہے جس کے باعث وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے پارٹی کا اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس کل بلاول ہاﺅس لاہور میں طلب کر لیاہے، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو دورہ ملتان مختصرکرکے آج رات لاہور پہنچیں گے،آصف زرداری اور بلاول بھٹو اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت

آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت 7 افراد کے نام ’اسٹاپ لسٹ‘ میں ڈال دیئے۔سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری سمیت دیگر افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے رکھا ہے۔نجی نیوز کےمطابق ایف آئی اے نے عبوری طور پر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت 7 افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیئے ہیں۔ایف آئی اے حکام نے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کی تصدیق بھی کردی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت 7 افراد کے نام’اسٹاپ لسٹ‘ شامل کیے گئے ہیں۔ایف آئی اے کا بتانا ہےکہ جن دیگر 7 افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالے گئے ہیں ان میں چیئرمین سمٹ بینک نصیرعبداللہ لوتھا، اےجی مجید، انور مجید، نازلی مجید، اقبال خان نوری مصطفیٰ ذوالقرنین اور علی کمال مجید شامل ہیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت اسٹاپ لسٹ میں شامل افراد بیرون ملک نہیں جاسکیں گے۔ذرائع کےمطابق نصیر عبداللہ اور انور مجید آصف زرداری کے قریبی دوست اور بزنس پارٹنر بھی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کی جانب سے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حکم پر عارضی طور پر اسٹاپ لسٹ بنائی ہے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کمیٹی کے اجلاس تک یہ افراد اسٹاپ لسٹ میں شامل رہیں گے اور کمیٹی کی منظوری کےبعد ان کےنام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جائیں گے۔