counter easy hit

تفتیش میں تعصب کا مظاہرہ کیا گیا تو عوام کی عدالت جائیں گے، حسین نواز

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ اگر تفتیش کے دوران کسی نے تعصب کا مظاہرہ کیا تو سپریم کورٹ اور عوام کی عدالت جائیں گے۔

Bias was demonstrated in investigation then will gon to public court, Hussain Nawaz

Bias was demonstrated in investigation then will gon to public court, Hussain Nawaz

جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں جے آئی ٹی کے روبرو تیسری مرتبہ پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ وہ صبح 10 پہنچ گئے اور انہوں نے 4 بجے انہیں واپس جانے دیا ہے، اس میں انہوں نے مجھے 2 گھنٹے انتظار بھی کروایا۔ انہیں دوبارہ بھی پیش ہونے کا کہا گیا ہے لیکن اب تک اس کے سمن جاری نہیں ہوئے۔ پوچھ گچھ کے دوران جو کچھ پوچھا گیا ان تمام سوالوں کے جواب دیئے ہیں اور اب جے آئی ٹی کے ارکان ان جوابات سے کتنے مطمئن ہوئے ہیں اس کا وہ ہی بتاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام معاملات قانون کے مطابق چلائے گئے اور منصفانہ رویہ اپنایا گیا تو ٹھیک ہے لیکن اگر تعصب کا مظاہرہ کیا گیا تو پھر معاملہ سپریم کورٹ، عوام اور میڈیا کے سامنے آئے گا۔

حسین نواز نے کہا کہ پہلے قید تنہائی میں تفتیش ہوتی تھی۔ وکیل، گھر والوں اور بچوں سے ملنے نہیں دیا جاتا تھا۔ تو آج پہلے جیسی بات نہیں ہے۔ تاہم اگر متن، اثاثوں اور معاملات کی بات کریں تو بدقسمتی سے آج بھی وہی ماضی جیسے حالات ہی ہیں۔ حسین شہید سہروردی سے لے کر آج تک ہمارے ساتھ ہی یہ سب کچھ ہوتا چلا آیا ہے۔ وزیر اعظم کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ہم ہر طرح کے احتساب کیلئے تیار ہیں۔ وہ تمام دستاویزات جمع کروا چکے ہیں اور جے آئی ٹی نے جسے بھی بلایا وہ پیش ہوگا۔ وزیراعظم، میرے یا کسی بہن بھائی کے خلاف کسی بے ضابطگی اور جرم کا کوئی ثبوت ہی نہیں تو پھر وہ سامنے بھی نہیں آئے گا۔

اس سے قبل جب حسین نواز تیسری مرتبہ جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کے لیے جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تو انہوں نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ ان سے کس چیز کی پوچھ گچھ ہورہی ہے، ہمیں اس دوران وکیل کی اجازت بھی نہیں ہوتی، سیاست دان ہمیشہ جواب دیتے آئے ہیں اور ہم جواب دے رہے ہیں، ہم قانون کی پاسداری کریں گے، جے آئی ٹی جتنی مرتبہ بلائے گی وہ آئیں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کے دوسرے بیٹے حسن نواز بھی جمعے کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website