counter easy hit

بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسی پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں، سرتاج عزیز

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں جس کے ثبوت اقوام متحدہ میں بھی پیش کر دیئے ہیں۔ 

Indian and Afghan intelligence agency are involved in terrorism in Pakistan, Sartaj Aziz

Indian and Afghan intelligence agency are involved in terrorism in Pakistan, Sartaj Aziz

سینیٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی سینیٹر سحر کامران کی جانب سے افغانستان بھارت گٹھ جوڑ پر توجہ دلاوٴ نوٹس جمع کرایا گیا۔ سحرکامران کا کہنا تھا کہ جب سے مودی حکومت آئی ہے تو بھارت کا مقصد صرف دہشت گردی کو فروغ دینا ہے، بھارت اور افغانستان پاکستان کے خلاف دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث ہیں اور ننگرہار میں امریکی فضائی حملے میں 15 بھارتیوں کی ہلاکت اس گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے۔ اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ننگر ہار میں پاک افغان سرحد کے قریب بھارتیوں کی ہلاکت لمحہ فکریہ ہے، پہلے کلبھوشن کی گرفتاری اور اب ننگر ہار میں بھارتیوں کی ہلاکت سے پاکستان میں بھارتی مداخلت سامنے آ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف اقوام متحدہ میں ثبوت دئیے، دنیا کو بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ میں پندرہ طالبات کو شہید کیا گیا اور بھارتی فوج نے کشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website