counter easy hit

بھٹو شہید نے جمہوریت اور ڈیموکریسی کو بچانے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں۔ خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے پیرس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے پاکستانی کیمونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو شہید نے جمہوریت اور ڈیموکریسی کو بچانے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ضیاء الحق نے ڈکٹیٹر شپ میں اتنا ظلم کیا جس سے ایک نوجوان ورکر پیدا ہوا جو آج اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانی ایک محب وطن پاکستانی ہیں جو ملک کو معاشی طور پر مضبو ط کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایوب خاں سکندر مرزا کو لے کر آیا اور چھ ماہ کے اندر ہی اس کی حکومت ختم کرد ی ۔بھٹو نے پاکستان کو ایک پاور فل پاسپورٹ جا ری کیا ,1970میں پاکستانی پاسپورٹ اس شخص کو جاری ہوتا تھا جو ٹیکس دیتا تھا ،پاکستانی پاسپورٹ کی دنیا میں ایک پہچان تھی۔

انھوں نے کہا کہ جمہوریت کو پاکستان میں جاری رکھنے کے لئے بھاری قیمتی جانیں پیش کرنی پڑیں ۔لیکن ہم نے میاں نواز شریف کا بھر پور ساتھ دیا اور جمہوریت کو بحال رکھا ،حکومت لولی لنگڑی کیوں نہ ہو ڈکٹیٹر شپ سے بہتر ہے ۔انھوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر مشرف دنیاکو خوش رکھنے کے لئے کبھی کتے کو گود میں لیا اور کھبی اس کی چمیاں لے رہا ہے ۔ اس نے اپنے آپ کو لبرل شو کرنے کی کوششیں کی اس نے ملک کو تباہ کرنے کی کوششیں کی ہیں ۔ لیکن پھر بھی ہم نے میاں نواز شریف کے ساتھ مل کر آپس کے اختلافات کو ختم کر کے جمہوریت کو بحال رکھا ۔جمہوریت ہی پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہے۔

بھٹو نے ترہتر کا آئین دیا ۔جس سے اداروں کا وقار بحال کیا ۔اداروں کا ٹکراو ملک کے لئے خطر ناک ہوتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ملک کو کھوکھلا کیا ہو ا ۔دہشت گردوں کو پرموٹ کرنے میں اسی ڈکٹیٹر کا حصہ ہے جس نے اقتدار پر شب خون مار کر تین ماہ کے اندر الیکشن کروانے کا وعدہ کیا تھا ۔انھوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی ڈیموکریسی کو ڈی ریل نہیں ہونے دیا ۔ہم جمہوریت اور ڈیمو کریسی کو جاری و ساری رکھنے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اس موقع پر پی پی پی یورپ کے کوآرڈی نیٹر کامران یوسف نے بھی خطاب کیا ۔اور کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کے ساتھ ہیں ۔جہاں پی پی پی اوورسیز کی ضرورت ہو گی ہم اپنی جانیں تک نچھاور کر دیں گے ۔انھوں نے سید خورشید شاہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔