yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

’’بھر دے جھولی‘‘

Web Editor May 30, 2019 1 min read
"Bhar dai Jhooli"
Share this:

"Bhar dai Jhooli"رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مکتہ المکرمہ میں حج جیسا رش ہوتا ہے۔ اس رش کے باعث نمازِ مغرب کے بعد عام زائرین کو مسجد الحرام میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا۔ عورتیں حرم میں داخل ہوسکتی ہیں البتہ مردوں نے احرام نہ باندھا ہو تو پھر انہیں مسجد کی حدود سے باہر نماز ادا کرنا پڑتی ہے۔ میں دن کے وقت عمرہ ادا کرکے تھکاوٹ سے چور تھا لیکن والدہ مرحومہ کے نام کا عمرہ ادا کرنے کی خواہش ابھی باقی تھی۔ مسجد الحرام میں اللہ تعالیٰ کے گھر کے سامنے روزہ افطار کرنے کی تمنا بھی تھی لہٰذا فیصلہ کیا کہ اضافی عمرے کی نیت (میقات) مسجدہ عائشہؓ سے کی جائے۔ احرام کی وجہ سے حرم میں داخل تو ہوگئے لیکن افطار کا سامان نہ خریدا جاسکا۔ افطار سے چند منٹ قبل حرم میں داخل ہوا تو ایک برقعہ پوش خاتون نے چند کھجوریں میرے ہاتھ پر رکھ دیں، کسی نے پانی دے دیا، کسی نے جوس کا ڈبہ پکڑا دیا۔ لوگ عصر کے بعد نماز مغرب کے لئے صفوں میں جا بیٹھتے ہیں تاکہ کعبہ شریف کے سامنے نماز ادا کرنے کی سعادت مل جائے۔ ایک صف میں مجھے بھی جگہ مل گئی۔ یہاں تک پہنچ جانے والے اپنے آپ کو اللہ اور اس کے رسولؐ کا مہمان سمجھتے ہیں اور افطار کے وقت اپنی کم دوسروں کی فکر زیادہ کرتے ہیں۔ اس سال رمضان المبارک کے آغاز سے قبل دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ عمرہ ادا کیا جائے۔ معلومات حاصل کی گئیں تو بتایا گیا کہ بہت تاخیر ہوچکی ہے، رمضان میں رش زیادہ ہوتا ہے اس لئے تمام انتظامات دو تین ماہ قبل کئے جاتے ہیں۔ سوچا کہ اگلے رمضان سے پہلے کوشش کروں گا لیکن اس رمضان کے وسط میں ایک دن سعودی وزارت اعلام کی طرف سے رابطہ کرکے بتایا گیا کہ ماہ مئی کے آخر میں اسلامی ممالک کے سربراہان کا اہم اجلاس سعودی عرب میں ہوگا اور مجھے اس اجلاس میں بطور مبصر شرکت کی دعوت دی گئی۔ اجلاس کی انفرادیت یہ تھی کہ اسلامی ممالک کے سربراہوں کو مکتہ المکرمہ میں اکٹھا کیا جارہا تھا۔ مجھے ایسا لگا کہ یہ بلاوا کہیں اور سے آیا ہے اور چند دن کے بعد میں اللہ کے گھر کے سامنے بیٹھا روزہ افطار کررہا تھا۔

افطار کے بعد نماز شروع ہوئی تو تھکاوٹ اور بے خوابی کے باوجود طبیعت پر سکون اور طمانیت غالب تھی۔ میرے اردگرد بہت سی عورتیں مردوں کے شانہ بشانہ نماز ادا کررہی تھیں۔ کسی نے ہاتھ سینے پر باندھ رکھے تھے، کسی کے ہاتھ کھلے تھے، کوئی گورا تھا، کوئی کالا۔ زبان، رنگ اور نسل کی تمیز کے بغیر سب مسلمان بارگاہ الٰہی میں سرجھکائے کھڑے تھے۔ میرے بالکل آگے ایک عورت اپنے شیر خوار بچے کے ہمراہ نماز ادا کررہی تھی۔ بچہ رو رہا تھا، یہ عورت روتے بچے کو اٹھائے رکوع میں جارہی تھی، سجدے کے وقت بچے کو زمین پر بٹھا رہی تھی، بچہ اٹھاتے وقت دقت پیش آتی تو ساتھ کھڑا نمازی سرجھکائے بچہ اٹھانے میں مدد بھی کررہا تھا۔ نماز ختم ہوئی تو اردگرد کے نمازیوں نے مسکراتے ہوئے اس بچے کو بسکٹ اور جوس پیش کئے۔ مسجد الحرام میں ادا کی جانے والی اس نماز میں نہ کوئی سنی تھا نہ شیعہ، نہ کوئی سعودی تھا نہ کوئی ایرانی، نہ کوئی پاکستانی تھا نہ کوئی افغانی بلکہ سب کے سب صرف مسلمان تھے۔ ایک اللہ، ایک قرآن، ایک رسولؐ کو ماننے والے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں تو اکٹھے ہوجاتے ہیں لیکن ان دو مساجد سے باہر اکٹھے کیوں نظر نہیں آتے؟ یہ وہ سوال ہے جو ہمیشہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں غور و فکر کی دعوت دیتا ہے۔ اس مرتبہ طواف کعبہ اور صفا و مروا میں سعی کے دوران مجھے بوڑھوں سے زیادہ نوجوان نظر آئے۔ ایک زمانہ تھا جب حج اور عمرہ زیادہ تر بوڑھے لوگ کرتے تھے اور کہا جاتا تھا کہ لوگ ثواب کمانے اس وقت نکلتے ہیں جب گناہ کرنے کے قابل نہیں رہتے لیکن زمانہ بدل رہا ہے۔ حج اور عمرے میں نوجوانوں کی تعداد بڑھنے سے بوڑھوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے کیونکہ انہیں قدم قدم پر مدد کرنے والے رضاکار مل جاتے ہیں۔ عمرے کے بعد روضہ رسولؐ پر حاضری کے لئے مدینہ منورہ پہنچا تو ایسا محسوس ہوا کہ میں پاکستان کی کسی مسجد میں آگیا ہوں۔ عصر سے کچھ پہلے مسجد نبویؐ میں داخل ہوا تو شلوار قمیصوں میں ملبوس پاکستانیوں کی بڑی تعداد باہر فرش پر لیٹی ہوئی تھی، مسجد کے اندر موجود پاکستانی قرآن پڑھ رہے تھے یا نوافل ادا کررہے تھے۔ لوگ بھاگ بھاگ کر آرہے تھے، مصافحہ کررہے تھے، گلے لگ رہے تھے اور کچھ ایسے بھی تھے جو سرگرشیوں میں ملک کے حالات پر تشویش کا اظہار کررہے تھے لیکن سب کو امید تھی کہ پاکستان کے لئے ان کی دعائیں رنگ لائیں گی۔

ریاض الجنہ بھی پاکستانیوں سے بھرا ہوا تھا۔ پاکستانیوں کے بعد یہاں سب سے زیادہ بنگلہ دیشی اور ترک نظر آرہے تھے۔ دنیا بھر میں مسلمانوں کی بڑی تعداد مشکلات کا شکار ہے اور مشکلات کی بڑی وجہ مسلمانوں میں اتحاد کا نہ ہونا ہے۔ اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی 1969 میں مسجد اقصیٰ میں آتشزدگی کے بعد مسلمانوں کو متحد کرنے کے لئے قائم کی گئی تھی لیکن یہ تنظیم مسلمانوں کو حقیقی معنوں میں متحد نہ کر سکی۔ اس صورتحال میں او آئی سی کے سربراہی اجلاس کا مکتہ المکرمہ میں انعقاد بہت اہم ہے۔ اس اجلاس کے نتیجے میں مسلمان متحد ہوتے ہیں تو یہ او آئی سی کی بہت بڑی کامیابی ہوگی لیکن اگر اجلاس کا نتیجہ مزید غلط فہمیاں پھیلانے کا باعث بنا تو اسلامی ممالک کے قائدین یاد رکھیں کہ انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت سخت سزا ملے گی۔ یہ قائدین صرف پچھلے دس پندرہ سال میں عبرت کی مثال بننے والے کئی مسلمان حکمرانوں کا انجام دیکھ لیں۔ جو حکمران آج طاقتور اور بااختیار ہیں انہوں نے اپنا اختیار مسلمانوں کے حق میں استعمال نہ کیا تو ان کا انجام بھی صدام حسین، معمر قذافی، حسنی مبارک اور پرویز مشرف سے مختلف نہ ہوگا۔ مکہ میں اکٹھے ہونے والے مسلمان حکمران یاد رکھیں کہ اس شہر میں جنم لینے والے اللہ کے آخری رسول ؐ غریبوں اور مظلوموں کے نجات دہندہ تھے۔ ان کی زندگی سادگی کا نمونہ تھی۔ وہ بادشاہوں کی طرح زندگی نہیں گزارتے تھے۔ ان کے گھر میں کئی کئی دن فاقہ رہتا تھا۔ خود نہیں کھاتے تھے، دوسروں کو کھلاتے تھے۔ جن کپڑوں میں ہمارے پیارے نبیؐ کا وصال ہوا، ان میں بھی پیوند لگے ہوئے تھے۔ آج پیارے نبیؐ کی امت کے حکمران تو بہت امیر ہیں لیکن اس امت کی عزت تار تار ہے۔ امت کے کپڑوں میں پیوند لگانے کی ضرورت ہے۔ او آئی سی کے اجلاس میں شریک ہونے والے حکمران بیت اللہ کے جلال سے ڈریں اور اپنے لئے ربِ کعبہ کا جمال مانگیں، یہ جمال اسے ملتا ہے جو اللہ کے گھر کا طواف بغیر پروٹوکول کے کرتا ہے۔ بھکاری کی طرح خود دھکے کھاتا ہے اور دوسروں کو سنبھالتا ہے۔ یہ حکمران اپنے آپ کو صرف وہ مسلمان بنالیں جو رنگ، نسل، زبان اور فرقے کی تمیز کے بغیر مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں ایک ساتھ نمازیں ادا کرتے ہیں اور ایک دوسرے میں خیر بانٹتے ہیں، جب حکمرانوں اور عوام میں فرق ختم ہوجائے گا تو ہماری قسمت ضرور بدلے گی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Pashtun tahafuz movement escaped leader Mohsin dawar was arrested from North Waziristan
Previous Post پشتون تحفظ موومنٹ کے مفرور رہنما محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے گرفتار کر لیا گیا
Next Post سندھ اور وفاق میں بول چال بھی بند
Speak trick also closed in Sindh and federal

Related Posts

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.