counter easy hit

ہالی ووڈ فلم 13ہارز:دی سیکرٹ سولجرز آف بن غازی کا انٹرنیشنل ٹریلر

Benghazi International Trailer

Benghazi International Trailer

لاس اینجلس …..حقیقی واقعات کی عکاسی کرتی ہالی وڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم 13ہارز:دی سیکرٹ سولجرز آف بن غازی کا انٹر نیشنل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
مشہور و معروف ہالی وڈ ہدایت کار اور پروڈیوسر مائیکل بے کی سنسنی خیز فلم 2012میں لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی سفیر کی ہلاکت کے گرد گھومتی ہے۔امریکی رائٹرMitchell Zuckoffکے ناول13ہارز سے ماخوذ اس فلم کو ایروِن اِسٹاف اور مائیکل بے نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار جیمز بیج ڈیل ، جان کراسینسکی، میکس مارٹینی، ٹوبی اسٹیفنز، ڈیوڈ ڈین مین، ڈومینک فوموسا اور فریڈی اسٹروما شامل ہیں۔حقیقی واقعات کی منظر کشی کرتی یہ سنسنی خیز ایکشن فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت 15جنوری کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔