counter easy hit

اسلام آباد :بینظیر انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بحال

Benazir International Airport

Benazir International Airport

اسلام آباد۔۔۔اسلام آباد میں بےنظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تمام پروازوں کا شیڈول بحال کر دیا گیاہے، پروازوں کاشیڈول شدیددھندکےباعث متاثر ہو گیا تھا ۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے آج صبح دھند کے باعث اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث پروازوں کا رخ لاہورکی جانب موڑ دیا گیاتھا ،متعدد پروازوں کو لاہور اور ملتان اتارا گیا۔ دھند ختم ہونے پرتاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں کو کلیئرنس دے دی گئی۔شدید دھند کے باعث 30 سے زائد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں۔ متاثر ہونے والی پروازوں میں مانچسٹراوربرمنگھم جانیوالی قومی ائیرلائن کی پروازشامل ہیں۔ نجی ایئرلائن کی بھی متعدد پروازیں بھی لاہور اتار لی گئی ہیں۔ اسکردواور گلگت جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔