counter easy hit

بینظیر بھٹو شہید کی 62 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے شگفتہ جمانی اور شمیم بھٹو پیرس پہنچ گئیں

Benazir Bhutto

Benazir Bhutto

پیرس (کامران یوسف گھمن) پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے زیراہتمام 20 جون 2015 بروز ہفتہ دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 62 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے سابق وفاقی وزیر و ممبر قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلزپارٹی صوبہ سندھ ویمن ونگ کی صدر شگفتہ جمانی اور پاکستان پیپلزپارٹی ویمن ونگ لندن کی صدر بیگم شمیم بھٹو پیرس پہنچ گئی۔

پیرس پہنچنے پر پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے کوارڈینٹیر کامران یوسف گھمن، چیف آرگنائز قاری فاروق احمف فاروقی، میڈیا ایڈوائزر ایم اے صغیر و دیگر نے استقبال کیا۔ یاد رہے کہ ہفتہ کو شام 9 بجے گرل پوائنٹ پر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ تقریب منعقد ہو گی اور افطار ڈنر کا بھی اہتمام ہوگا۔