counter easy hit

بیجنگ: ایڈونچر کے شوقین نوجوا ن 1260فٹ بلندعمارت پر جا پہنچے

Beijing came forward

Beijing came forward

بیجنگ………ایڈونچر ایک ایسا شغل کہ اگر کوئی اس بخار میں مبتلا ہوجائے تو پھر پیچھا چھڑانا بہت ہی مشکل کام ہے اور جب بات ہو بغیر کسی سہارے کے بلند عمارت سر کرنے کی تو خطروں کے کھلاڑیوں کو روکنا ناممکن ہے۔
جی ہاں یوکرین اور روس سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ایڈونچر کے شوق نے ستایا، تو یہ چین میں واقع 1260فٹ بلند عمارت پر جا پہنچے اور اپنی خوب سیلفیاں لے ڈالیں۔نوجوانوں نے یہ کارنامہ بغیر کسی حفاظتی اقدام کے سر انجام دے کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ واضح رہے کہ یہ نوجوان اس سے قبل بھی کئی بلند عمارتوں پر چڑھائی کرکے دیکھنے والوں کو حیران کرچکے ہیں۔