yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

”دے جا سخیا راہ خدا”

Yes 2 Webmaster January 13, 2015 1 min read
Begging
Share this:
Begging
Begging

تحریر : ایم سرور صدیقی
ایک اندھا فقیر چوک میں ” دے جا سخیا راہ ِ خدا” کی گردان کرتے ہوئے بھیک مانگ رہا تھا ایک شخص نے ترس کھاکر اسے دس روپے کا نوٹ دیا جو اتفاق سے پھٹا ہوا تھا وہ شخص ابھی چند قدم ہی چلاہوگا کہ پیچھے سے اندھے فقیر نے آواز دی سخیا!پھٹا نوٹ ہی دیدیا۔۔ وہ شخص واپس پلٹا حیرانگی سے اس نے فقیر سے پوچھا تم تو اندھے ہوپھر کیسے پتہ چلا نوٹ پھٹاہوا ہے ۔۔فقیرنے سنی ان سنی کرتے ہوئے کہا میں اندھا ہوں یا نہیں ہوں تم تو اندھے نہیں ہو ۔۔ پھٹا نوٹ دیتے شرم نہیں آتی۔اخبارہی کی خبرہے سعودی عرب میں ایک بھکارن کے مرنے کے بعداس کے کٹیا نما گھرسے کروڑوں مالیت کے کرنسی نوٹ اور سکے ملے۔۔۔ اپنے وطن میں بھی ایسی خبریں سننے اور پڑھنے کوملتی رہتی ہیں پاکستان ہی نہیں بہت سے ممالک میں بھیک مانگنا ایک صنعت بن گئی ہے علاقوںکی باقاعدہ خریدو فروخت ہوتی ہے کراچی ، لاہور اور دیگربڑے شہروںمیں زیادہ بارونق یا معروف مزاروں اورگنجان آبادیوںمیں فقیروںکے دادا برسر ِ پیکاررہتے ہیں ایک دوسرے کی برتری یا مداخلت پر لڑائی جھگڑے بھی ہوتے ہیںاور قتل بھی۔۔۔اب تو اس کاروبار میں بھی مافیاکاراج ہے

انہوںنے اس کیلئے بڑے سائٹیفک طریقے اپنا رکھے ہیں ان کے اپنے کئی گروپ بیک وقت کام کررہے ہوتے ہیں کچھ لوگوںنے اپنے گینگ بنارکھے ہیں کچھ افراد کاکام صرف بچوںکے اغواء تک محدود ہے یہ بارونق علاقوں سے بچوں کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے جاتے ہیں اور قریبی مقامات پر اپنے ساتھیوںکے حوالے کردیتے ہیں ریلوے اسٹیشن ،لاری اڈہ، مزارات ان کے خاص اہداف ہیں بردہ فروش لاوارث،حالات کے ستائے یا غریب والدین کو بچوںکو ملازمت کا جھانسہ دے کر لے جاتے ہیں اوراگلی پارٹی کو فروخت کرکے دام کھرے کرلیتے ہیں۔۔۔ گینگ کے کچھ کرتا دھرتا بھیک مانگنے والوںکی نگرانی پر ماموررہتے ہیں تاکہ ان کی آمدن کا مستقل ذریعہ بھاگنے کی کوشش نہ کرے یہ لوگ انتہائی ظالم،عیاش اور بے رحم ہوتے ہیں دن کو بھیک مانگنے والے بیشتر بچے رات کو ان کے جنسی تشددکا نشانہ بن جاتے ہیں جبکہ بیشتر خوبرو بھکارنیں غیراخلاقی سرگرمیوںمیں ملوث ہوکر معاشرہ میں فسادکا سبب بنتی ہیں اکثراوقات خوبرو بھکاری لڑکیاں نوجوان لڑکوںکو دیوانہ بناکر لوٹ کر فرار ہو جاتی ہیں۔ جبکہ ایسا بھی سننے میں آیاہے بھکاریوںکے ایسے گینگ بھی ہیں جن کی خواتین بھیک مانگنے کے بہانے تانک جھانگ کرکے سن گن لیتی ہیں اور رات کو ان کے مرد ڈکیٹیاں کرتے ہیں اس لئے عوام کو ایسے عناصرسے انتہائی خبرداررہنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں تحقیقی صحافت کے بانی ریاض بٹالوی مشرق اخبار میں معرکة الارا فیچر لکھا کرتے تھے اس کیلئے وہ بھیس بدل کر مختلف حلیوںمیںجایا کرتے تھے ایک روز ریاض بٹالوی نے بھکاریوںپر فیچر لکھنے کیلئے حلیہ بدل کردفترسے روانہ ہوئے تو انہوںنے رشید نامی چپڑاسی کو بھی اپنے ساتھ لے لیا سارا دن وہ داتا دربار،لاری اڈہ ،ریلوے سٹیشن ،مال روڈ اوردیگر مقامات پر بھکاریوں کی حرکات و سکنات ،طریقہ ٔ واردات اوردیگر باتوںکا مشاہدہ کرتے رہے شام ہوئی تو ریاض بٹالوی نے چپڑاسی رشید کو دفتر واپس کیلئے کہا۔۔۔

صاحب! آپ جائیں چپڑاسی نے جواباً کہا ۔۔میں تو اب یہی کام کروںگا مہینے کی تنخواہ تو ایک دن میں اکھٹی ہوگئی ہے۔۔۔اوریوں بھکاریوںمیں ایک کامزید اضافہ ہوگیا۔۔۔ آپ نے اکثردیکھاہوگارمضان شریف یا عیدین کے قریب فقیروںکے غول کے غول گروہ درگروہ شہروںمیں واردہوتے ہیں۔۔ ان کا حلیہ ، دل سوز صدائیں اور مکالمے اتنے زوداثرہوتے ہیں کہ لوگوںکو ان پر خواہ مخواہ ترس آنے لگتاہے کئی بھکاری اتنے ڈھیٹ ہوتے ہیں کہ بھیک لئے بغیر جان چھوڑنے کو تیارہی نہیں ہوتے ۔۔۔ مذہبی نقطہ نظر سے بھی بھیک مانگنا انتہائی مکروہ کام ہے نبی اکرم کا فرمان ہے قیامت کے روز بھکاری کے چہرا سیاہ ہو گا۔۔۔اگر غور کریں تو محسوس ہوگا کہ حقیقتاً بھیک مانگنے والے قابل ِ رحم نہیں یہ معاشرے کے ناسور ہیں جو لوگ واقعی مستحقین ہیں وہ سفیدپوش کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا معیوب سمجھتے ہیں ان کا خیال رکھنا مخیرحضرات کا مذہبی ،اخلاقی اور معاشرتی فریضہ ہے۔ سناہے ایک خوش لباس کسی کے انتظارمیں کھڑا تھا کہ ایک بھکاری لنگڑاتے ہوئے اس کے قریب آکر بڑی لجاحت سے کہنے لگا” سخی بادشاہ کی خیر !اللہ کے نام پر 100کانوٹ دیدو خوش لباس نے جان چھڑانے کے انداز میں کہا نہیں ہے ”چلو50ہی دیدو فقیرنے پھر سوال کیا ”معاف کرو۔۔۔خوش لباس پھر بولا کہا نا نہیں ہیں ۔۔۔

فقیر بھی بڑا ڈھیٹ تھاکہنے لگامیرے سخی بادشاہ اچھا 10روپے ہی دیدو۔۔۔۔ خوش لباس نے زچ ہوکر کہا جائو بابا ۔۔کہہ دیا نہیں ہیں۔۔۔اگر تمہارے پاس کچھ بھی نہیں ہے لنگڑا فقیر بولا پھر یہاں کیا کررہے ہو میرے ساتھ چلو اکھٹے مانگتے ہیں۔۔۔عوام کو اس صورت ِ حال سے بچانے کیلئے پنجاب کے ایک وزیر ِ باتدبیر نے کچھ نیا سوچا ہے انہوںنے قوم کو بھیک مانگنے کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے” بیگرہوم منصوبہ” شروع کرنے کااعلان کیا ہے ویلڈن۔۔ویلڈن۔۔ اس سلسلہ میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرپنجاب سیدہارون سلطان نے اپنی ترجیحات اور سفارشات تیارکرلی ہیں انہوںنے سچ کہا کہ بھیک مانلنے کو اچھے بھلے لوگوںنے پیشہ بنا لیاہے اس لئے اس کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیاہے

محکمہ سماجی بہبود فقیروںکو معاشرے کااہم فردبنانے اور انہیں مختلف ہنر سکھانے کیلئے اقدامات کرے گا اس کا بنیادی مقصد معاشرہ سے غربت کا خاتمہ کرکے انہیں خوشحالی کی طرف گامزن کرناہے سیدہارون سلطان ایک فعال اور متحرک وزیرہیں انہوںنے یقینا ایک اچھے کام کا بیڑا اٹھایاہے جس سے معاشرہ میں مثبت تبدیلی آنے کی توقع ہے ہم ان کی کامیابی کیلئے دعا گوہیں ویسے ایسے منصوبے ملک کے پانچوں صوبوں اور آزادکشمیر میں بھی شروع کرنا ناگزیرہیں ملک کو بیگرفری بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا حالات کا تقاضا بھی ہے اور معاشرے کو سدھانے کا ذریعہ بھی یقیناایسے اقدامات سے پاکستان کا امیج بہترہو سکتاہے۔

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Raheel Sharif and John Kerry
Previous Post امریکی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات
Next Post عمران خان سمیت پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری کیلئے درخواستیں یکجا کرنے کا حکم
High Court

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.