counter easy hit

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،وولٹیج کی کمی لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جلنا معمول بن گیا

become the norm

become the norm

سرائے عالمگیر (صغیرراٹھور)غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،وولٹیج کی کمی لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جلنا معمول بن گیا ،کئی علاقو ں میں نماز تراویح و سحری کے وقت بجلی بند ،تفصیل کے مطابق غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کی وجہ سے عوام کا لاکھوں روپے کا قیمتی الیکٹرونک سامان جلنا معمول بن چکا ہے جبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ طویل تر ہوتا جارہاہے جبکہ ایکسین واپڈا اور آئیسکوکمپلینٹ آفس فون کال ریسیو کرنا بھی گواراہ نہیں کرتا جس کی وجہ عوام کے اندر شدید غم وغصہ کی لہر پائی جاتی ہے عوام کا کہنا ہے ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے دعوے کر نیوالے وفاقی وزراء کہا ں دبک کر بیٹھ گئے ہیں ،حکومت کم ازکم ماہ رمضان کے مقدس مہینہ کا خیال کرتے ہوئے ہم پر رحم کریں اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کا خاتمہ کریں ،عوام کا کہنا ہے کہ حکومت وقت ہمیں سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور نہ کریں ۔