counter easy hit

اب بیوٹی سیلون میں کام کرنے والے ہوں گے ایک دم فٹ

Beauty salons are now working in a sudden fit

Beauty salons are now working in a sudden fit

بیجنگ……اب بیوٹی سیلون میں کام کرنے والے لڑکے لڑکیاں ہوں گے ایک دم ہوں گے فٹ، چین کے بیوٹی اسکول آنے والے نوجوانوں کو دی جارہی ہے فوجی انداز میں تربیت۔ مارننگ ایکسر سائز، نیوی اسٹائل یونیفارم، جناب یہ کوئی فوجی اسکول نہیں بلکہ چین کا ایک بیوٹی اسکول ہے۔چین کے شہر شنگھائی میں واقع اس بیوٹی اسکول میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کو میک اپ اور بال سنوارنے کی تربیت دی جاتی ہے بالکل فوجی انداز میں، تمام طلبہ یونیفارم میں، صبح سویرے اسکول آتے ہیں۔ فوجی انداز میں مشقوں کے ساتھ ساتھ ان نوجوانوں کو رقص اور گانے کی بھی تربیت دی جاتی ہے ۔سیلون چین Chain کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ یہاں کام کرنے والوں کو فوج کی طرح منظم اور فٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔