counter easy hit

بھارتی فلموں کو مات دینے کے لئے ہر ماہ فلمیں بننی چاہئیں ، بشریٰ

beat films every month, Human

beat films every month, Human

لاہور …. اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ ایک طرف ہمیں ٹی وی پر بھارتی ڈراموں کا مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری جانب بھارتی فلموں سے مقابلہ جاری ہے ۔ ٹی وی ڈراموں میں ہم نےبھارت کو مات دیدی ہے اور اب ضرورت ہے کہ بھارتی فلموں کو مات دینے کے لئے ہر ماہ 2سے 3فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں ۔ ایسے ہی ہم ان کی فلموں میں بھی کڑا جواب دے سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ بھارتی فلموں اور ڈراموں نے اپنی ثقافت کا گہرا اثر ہماری نوجوان نسل پر ڈالا ہے اب ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو بھارتی ثقافت سے بچانے کے لئے ہر فورم پر اپنا کردار ادا کریں