counter easy hit

ایکشن سے بھرپور امریکن فلم بیسٹل ڈے کا ٹریلر جاری

 Bastille Day

Bastille Day

لاس اینجلس …….ایکشن فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور امریکن فلم بیسٹل ڈے کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
جیمز ویٹکنز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک سابقہ سی آئی اے ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جسے فرانس میں انسداد دہشتگردی کے ایک خصوصی مشن پر بھیجا جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ایڈرس ایلبا،رچرڈ میڈن،چارلوٹ لے بون،جوز گارشیا اور جیمز کاکز سمیت دیگراداکار شامل ہیں۔اسٹیون گولن اور بارڈ ڈورس کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں برس سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔