counter easy hit

بارسلونا فلیٹ کی مرمت کیلئےبلدیہ 15 ہزار یورو فی فلیٹ دے گی۔

Barcelona Construction 2016-2019

Barcelona Construction 2016-2019

سپین(نمائندہ خصوصی) بارسلونا شہر کی گرین پارٹی آئی سی وی کی اتحادی حکومت اور سوشلسٹ پارٹی بارسلونا کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جس کے تحت شہری انتظامیہ 2016 سے 2019 کے درمیان شہر میںغربت کا شکار افراد کے فلیٹوں کی اندورنی مرمت اور عوامی جگہوں کی مرمت کی مد میں 23 کروڑ 60 لاکھ یورو خرچے گی۔ آئی سی وی پر مشتمل شہری حکومت، کم آمدن والے افراد کو بہتر شہری سہولتیں فراہم کرنے کی خواہشمند ہے۔ جس کے باعث شہر میں پہلی دفعہ کم آمدن کےحامل خاندانوں کو اپنے گھروں کا معیار بلند کرنے کیلئے فی گھر 15 ہزار یورو ‘سوب وین سیون’ حکومتی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ بلدیہ کے مطابق اس منصوبہ سے 80 ہزار گھروں کو فائدہ پہنچے گا۔ وہیں گھروں کی عمارتوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں اور ہوا کی گذر کو بہتر بنانے کیلئے بھی امداد فراہم کی جائے گی۔ گرین پارٹی آئی سی وی کےممبر سعد مختار تارڑ کے مطابق اس امداد کے خواہشمند ‘ آفیسیناز دے ہابی تاجے ‘ کے دفاتر سے ‘ آیودا دے ری ہابی لی تاسیون’ سے متعلق پروگرام کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ /ف۔ بی ٹی وی