counter easy hit

کویت میں بالکونی میں کپڑے لٹکانے پر پابندی عائد

کویت سٹی: کویت حکومت نے گھروں کی بالکونی میں کپڑے دھو کر سُکھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

Banned clothes in Kuwait in the balconyکویتی میڈیا کے مطابق گھروں کی بالکونی میں کپڑے دھو کر سکھانا بھی قابلِ جرمانہ جرم ہوگا جس کی خلاف ورزی پر بھاری مالی جرمانہ ادا کرنے پڑے گا۔ اپارٹمنٹ کی بالکونی میں کپڑے لٹکانے والے کو 300 کویتی دینار جرمانہ کیا جائے گا۔

کویت میں کپڑوں کو بالکونی میں سُکھانے پر پابندی کے لیے مہم عرصہ دراز سے چل رہی تھی تاہم قانونی پیچیدگیوں کے باعث اس پر حتمی پابندی کا فیصلہ 2008 کے بعد اب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کویتی شہری نے دوست کو بیوی بیچ ڈالی

قبل ازیں 12 اپارٹمنٹس کو بالکونی میں کپڑے سکھانے کے معاملے پر تنبیہ بھی کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ یہ عمل مسلسل جاری رکھنے پر انہیں جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کویت سے پہلے اسی قسم کی پابندی بحرین میں بھی عائد کی جاچکی ہے۔