counter easy hit

بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کی نس بندی منصوبے کا انکشاف

پیرس: منصوبہ پناہ گزینوں کی آبادی کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے بنایا گیا ، ان میں پیدائش کے کنٹرول بارے آگاہی کم ہے: گوٹی بھاٹیا چاری

Bangladesh: Rohingya refugees disclosure of the nested projectبنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی رضا کارانہ نس بندی منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ منصوبہ پناہ گزینوں کی آبادی کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں 20 ہزار روہنگیا خواتین حاملہ ہیں اور 600 سے زائد خواتین بچوں کو جنم دے چکی ہیں۔ بنگلہ دیشی خاندانی منصوبہ بندی کے سربراہ گوٹی بھاٹیا چاری نے کہا کہ روہنگیا قوم میں پیدائش کے کنٹرول بارے بہت کم آگاہی ہے۔ بنگلہ دیش میں ان پناہ گزینوں کی تعداد کنٹرول کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں کچھ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔