yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ کو چیمپئنز ٹرافی سے باہر کر دیا

MH Kazmi June 10, 2017 1 min read
Bangladesh out of the New Zealand from Champions Trophy
Share this:

شکیب الحسن اور محمود اللہ نیوزی لینڈ کے باؤلرز کے سامنے دیوار بن گئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ دونوں بلے بازوں نے سنچریاں بنائیں۔

Bangladesh out of the New Zealand from Champions Trophy
Bangladesh out of the New Zealand from Champions Trophy

کارڈف: چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بنگلا دیشی ٹیم نے اپنے مدمقابل نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے ہی باہر کر دیا ہے۔ کیویز نے بنگلا دیش کو جیت کیلئے 266 رنز کا ہدف دیا جو اس نے صرف 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم میدان میں اتری تو صرف 33 کے سکور پر اس کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ ابتدائی کھلاڑیوں میں تمیم اقبال صفر، سومیا سرکار 3، صابر رحمان 8 اور مشفق الرحیم صرف 14 رنز بنا سکے۔

اس کے بعد شکیب الحسن اور محمود اللہ مرد میدان ثابت ہوئے۔ دونوں بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ نے بنگلا دیشی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ نیوزی لینڈ کا کوئی بھی باؤلرز اس جوڑی کو جلد آؤٹ کرنے میں ناکام رہا۔ دونوں بلے بازوں نے شروع میں محتاط انداز اپنائے رکھا، تاہم سیٹ ہوتے ہی انہوں نے کیوی باؤلرز کی درگت بنانا شروع کر دی۔ شکیب الحسن اور محمود اللہ نے سنچریاں بنائیں۔ تاہم میچ کے آخری اوور میں ٹرنٹ بولٹ شکیب الحسن کو بولڈ کرنے میں کامیاب رہے۔ شکیب الحسن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 114 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ دوسری جانب محمود اللہ نے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 102 رنز کی ناؤٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ بنگلا دیش نے سینتالیس اعشاریہ دو اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی کامیاب گیند باز رہے جنہوں نے بنگلا دیش کے ابتدائی تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مارٹن گپٹل اور لیوک رونچی میدان میں اترے اور ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔ تاہم سکور 46 تک پہنچا تو رونچی کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ رونچی صرف 16 رنز بنا سکے۔ تسکین احمد کی گیند پر مستیض الرحمان نے ان کا کیچ لیا۔ نیوزی لینڈ کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز مارٹن گپٹل تھے جنہوں نے 33 رنز بنائے۔ روبل حسین نے انھیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد کپتان کین ولیمسن اور روز ٹیلر کی جوڑی نے ٹیم کے سکور کو 150 سے زائد تک پہنچایا۔ کیویز کی تیسری وکٹ 152 رنز پر گری جب ولیمسن رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ کین ولیمسن نے شاندار بلے بازی کی اور 57 رنز بنائے۔ اس کے بعد ذمہ داری سے بیٹنگ کر رہے روز ٹیلر بھی کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ٹیلر نے 63 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ اس کے بعد آنے والے کھلاڑی مچل سینٹنر صفر جبکہ ایڈم ملنے 7 رنز بنا سکے۔ یوں نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کی جانب سے مصدق حسین کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دیگر گیند بازوں میں تسکین احمد 2 جبکہ مستفیض الرحمان اور روبل حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
National Bank president writing letters to the Registrar on JIT behavior
Previous Post جے آئی ٹی رویئے کے خلاف نیشنل بینک کے صدر نے رجسٹرار کو خط لکھ دیا
Next Post پاناما کیس: مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سیکیورٹی خدشات سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے گی
Panama case: Joint investigation team will be filed in the Supreme Court related to security concerns

Related Posts

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.