counter easy hit

بنگلا دیش نے معاوضے سے متعلق پاکستانی تجویز رد کردی

بنگلا دیش نےدورے کیلئےمعاوضہ طلب کرنے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجویزردکردی، ڈائرکٹرمیڈیا بی سی بی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کی رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ۔

Bangladesh has rejected Pakistan's proposal regarding compensation.

Bangladesh has rejected Pakistan’s proposal regarding compensation.

گزشتہ روز بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے پی سی بی کے دورے کے لئے معاوضہ طلب کرنے کی تجویز کو مسترد کر دی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورے کے لئے پی سی بی کے معاوضہ طلب کرنے کا کوئی جواز نہیں، پاکستان میں سیکورٹی کی صورت حال حوصلہ افزاء نہیں اس لئے دورے سے انکار کیا۔ بی سی بی نے اب باضابطہ طور پر دو ٹوک کہہ دیا کہ پی سی بی کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں، بنگلہ دیشی اخبار سےگفتگو میں ڈائریکٹر میڈیا جلال یونس کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر بی سی بی کے سیکورٹی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، سیکورٹی کے حوالے سے رپورٹس حوصلہ افزاء نہیں تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی کی فیکٹ فائنڈ نگ کمیٹی کو بھی صورت حال میں کوئی بہتری نظر نہیں آئی، سیکورٹی کی بنیاد پر پاکستان کا دورہ کرنے کی حامی نہیں بھری۔ جلال یونس نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی میں نیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ بی سی بی کے 2 ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستان میں کھیلنے سے انکار کے بعد پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہا تھا ماضی میں دو مرتبہ پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کر چکی ہے، جولائی اگست کے دورے سے قبل بی سی بی سے مالی معاوضے پر بات کی جا ئے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website