counter easy hit

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ جاری

Polling

Polling

کوئٹہ (یس ڈیسک) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے، مزدور اور کسان کی 612 مخصوص نشستوں کیلئے 1471 امیدوار میدان میں ہیں، 769 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا آغاز صبح نو بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے سہ پہر تین بجے تک جاری رہے گی۔

مزدور اورکسان کی 612 نشستوں کیلئے 1471 امیدوار میدان میں ہیں، 769 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ 105 نشستوں پر کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے، صوبے بھر میں 338 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 8 ضلع کونسل کی ایک اوریونین کونسل کی 8 نشتوں پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

مخصوص نشستوں پر انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد تیسرے مرحلے میں میئر، ڈپٹی میئر اور چیئرمین کے عہدوں پر جوڑ پڑے گا۔