yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بلوچستان ایپکس کمیٹی کا اجلاس، ناراض بلوچ رہنمائوں سے جلد مذاکرات کی تجویز

Yes 1 Webmaster February 19, 2015 1 min read
Meeting
Share this:
Meeting
Meeting

کوئٹہ (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ایکشن پلان پر ہر صورت عملدرآمد چاہتے ہیں اور اس پر موثر اقدامات کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے کچھ نکات پر عمل کرنا آسان اور کچھ نکات پر مشکل ہے لیکن ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی ایکشن پلان پر نہ صرف صوبے بلکہ پوری قوم انتظار کر رہی ہے اور اس کے نتائج دیکھنا چاہتی ہے۔ صوبائی حکومت قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کے حوالے سے فوری طور پر اقدامات کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی ایکشن پلان مسلم لیگ (ن) یا حکومت کا نہیں بلکہ تمام سیاسی اور عسکری قیادت کا متفقہ لائحہ عمل ہے۔

یہ پلان تمام جماعتوں کی مشاورت سے بنایا گیا ہے اور اس پر تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا ہے۔ قومی لائحہ عمل کے تحت دستور اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کی گئی جس کے بعد پارلیمنٹ نے فوجی عدالتوں کے قیام کی باقاعدہ طور پر منظوری بھی دی ہے۔ تمام صوبوں میں قومی ایکشن پر تیزی سے اور ایک ہی رفتار سے کام ہونا چاہیے۔ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے ایپکس کمیٹی اجلاس کی صدارت کرنے کے لئے کوئٹہ پہنچے تو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے انھیں سلامی دی۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل چیف، ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر، کور کمانڈر کوئٹہ جنرل ناصر جنجوعہ، وزیراعلیٰ بلوچستان عبد المالک، چیف سیکرٹری بلوچستان، سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ بعد ازاں وزیراعظم کا بلوچستان کے منتخب نمائندوں اور فوجی افسروں سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم سب یہاں بلوچستان کی بہتری کیلئے جمع ہوئے ہیں۔

مجھے بلوچستان اتنا ہی عزیز ہے جتنا پنجاب یا ملک کے دیگر صوبے عزیز ہیں۔ بلوچستان کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانا چاہتے ہیں۔ ہم بلوچستان کو آگے بڑھانے کیلئے دن رات محنت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک نئی شروعات ہو رہی ہے۔ چند سال میں پاکستان اپنی اس منزل تک ضرور پہنچے گا جس کا خواب قائداعظم نے دیکھا تھا۔ سیاسی اور فوجی قیادت مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان کے مسائل کا حل ہمارے اتحاد میں ہے۔ قیادت متحد ہوگی تو قوم متحد ہوگی۔ ہم سب مل کر ملک کو مشکل سے نکالنا چاہتے ہیں۔ ملک کو دہشتگردی سے نجات دلائیں گے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Asim Bajwa
Previous Post دہشتگرد قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں مگر ناکام رہیں گے: عاصم باجوہ
Next Post لاہور: ایجرٹن روڈ پر پی ٹی سی ایل کی عمارت میں آتشزدگی
PTCL Building Fire

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.