counter easy hit

بلوچستان : مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار جاں بحق، 5 زخمی

Balochistan

Balochistan

کوئٹہ (یس ڈیسک) بلوچستان کے ضلع آواران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آواران کی تحصیل جھاو میں پیش آیا۔ اوتھل سے تنخواہ لیکر آواران جانے والی لیویز کی گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکار عبدالمجید اور ظہور احمد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے

تاہم تنخواہ لے جانے والی گاڑی محفوظ رہی ،بعد میں حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جاں بحق لیویز اہلکاروں کی لاشیں اور زخمی اہلکاروں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔