yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

سانحہ بلدیہ ٹائون اور ہماری بے بسی

Yes 1 Webmaster February 13, 2015 1 min read
Baldia Town Incident
Share this:
Peshawar Tragedy
Peshawar Tragedy

تحریر: حافط محمد فیصل خالد
سانحہ پشاور کے بعد حکومت نے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کی روک تھام کیلئے قانون سازی تو کی جو کہ اپنی نوعیت کا ایک اہم فیصلہ تھا۔ مگر اس معاملے میں حکومت کے متعصبانہ فیصلوں نے ا س اہم ترین قانون سازی کی افادیت پر کئی سوالیہ نشان کھڑے کر دئیے۔اکیسویں ترمیم کے تحت مذہب او ر مسلکی بنیادوں پر ہونے والی دہشتگردی یا شدت پسندی کے مقدمات کی سماعت فوجی عدالتوں میں ہوگی تاکہ سزا و جزا کے عمل کو یقینی طور پہ شفاف بنایا جا سکے۔

مگر یہ بات فہم سے بالا تر ہے کہ وہ سیاسی جماعتیں جو سیاسی بنیادوں پر دہشتگردی یا انتہاء پسندی کی کاروائیوں میں ملوث ہیں انکو اس قانون سے اثتثنی حاصل ہو گا۔اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہونے والی دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت عام عدالتوں میں ہوگی یا زیادہ سے زیادہ ایسے واقعات کی سماعت انسدادِ دہشتگردی کی عدالتوں میں منتقل کر دیا جائے گا۔یعنی ہیں دونوں ہی انتہاء پسند مگرمذہبی انتہاء پسندوں کیلئے سزا کے تعین کا پیمانہ الگ جبکہ سیاسی انتہاء پسندوں کیلئے قوانین الگ۔ اسی اکیسویں ترمیم میں کی جانے والی ترامیم کے بعد حکومت نے مذہبی بنیادوں پر انتہاء پسندی کے فروغ کیلئے سر گرمِ عمل سزایافتہ شدت پسندوں کو سزائیں تو دیں مگرجو کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم قدم ہے۔

مگر دوسری جانب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹائون کی تحقیقاتی رپورٹ منظرِ عام پہ آنے کے بعد جس میں ایک سیاسی جماعت کے رکن نے صرف بھتہ نہ ملنے پر 257 انسانی جانوں کو لقمہ اجل بنا دیا کے خلاف قانون سازی کون کرے گا؟ کیا حکومت کا کام صرف مذہبی انتہاء پسندی کو روکنا ہے؟ کیا سیاسی جماعتوں کے پالتو دہشتگردوں کے خلاف کوئی کار وائی نہیں ہو گی؟

Baldia Town Incident
Baldia Town Incident

سانحہ بلدیہ ٹائون میں جن ما ئوں کی گودیں اجڑ گئیں انکو انصاف کون فراہم کون کرے گا؟ جن سہاگنوں کے سہاگ لٹ گئے ان کی داد رسی کون کرے گا ؟ جو بچے یتیم کر دئے گئے انکی کفالت کون کرے گا ؟ جن بوڑہوں کے بڑہاپے کے سہارے چھین لئے گئے ان سہارا کون دے گا ؟ جن بہنوں سے انکے بھائی چھن گئے انکے سر پہ دستِ شفقت کون رکھے گا ؟ جن سیاسی درندوں نے چند روپوں کے عوض انسانی جانیں ضائع کر دیںانکے خلاف قانو ن سازی کون کرے گا؟
یہ وہ چند سوالات ہیں جو آج ہر پاکستانی کے دل و دماغ میں رقص کر رہے ہیں مگر متعلقہ حکام ہیں کہ سنتے ہی نہیں۔اور یہی وجہ تھی کہ حکومت کی جانب سے اکیسویں ترمیم میں متنازعہ قانون سازی کے خلاف کئی سیاسی، مذہبی جماعتوں نے احتجاج کیا اور دانشور طبقے نے حکومتی فیصلے پر اصلاح کی غرض سے اس پرتنقید بھی کی ۔ اسی جانبدارنقطے پر سول سوسائٹی نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا اور حکومت سے درخواست کی کہ دہشتگردوں کو دہشتگرد ہی رہنے دیں اور انمیں مذہب یا سیاست کی بناء پر تفریق پیدا نہ کریں ۔مگر حکومت نے کسی کو ملحوظ خاطر نہ رکھا۔

آج یہ دن دیکھنے کو ملا کہ سانحہ پشاور سے بھی بڑے سانحہ بلدیہ ٹائون کے مجرم ہمارے سامنے کھڑے اپنے جرم کا اقرار کر رہے ہیں مگر ہم انکو بشمول انکی جماعتوں کے دہشتگردکہنے سے اور انکے مقدمات کو آرمی کورٹس میں پیش کرنے سے گریزاں ہیں کیونکہ ہمارا قانوں صرف مزہب یا مسلک کی بنیاد پر ہونے والی دہشتگردی کی روک تھام کو یقینی بناتا ہے نہ کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے کی جانے والی انتہاء پسندی کو۔ اور اگر یہ معاملات ایسے ہی چلتے رہے تو ہم مذہبی انتہاء پسندی پر تو شاید قابو پالیں گے مگر سیاسی انتہاء پسندی کی تلوار پھر بھی ہمارے سروں پر لٹکتی رہے گی۔

ہم اسی طرح دست و گریباں ہوتے رہیںگے۔ لہذا اس ساری صورتِ حل کے پیشِ نظر حکومتِ وقت سے کو چاہئے کہ مہر بانی فرما کر اپنے فیصلوں پر نظرِ ثانی کرے اور دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں جانبدار قانون سازی کی بجائے بلا تمیز برابری کی بنیاد پر قانون سازی کرے ۔ کیونکہ دہشتگرد دہشتگرد ہی ہوتا ہے چاہے اس کا تعلق کسی مذہبی جماعت سے ہو یا کسی سیاسی جماعت سے۔

Hafiz Muhammed Faisal Khalid
Hafiz Muhammed Faisal Khalid

تحریر: حافط محمد فیصل خالد

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
DR Inaam Ul Haq
Previous Post یاد رفتگان سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی مرحوم
Next Post سعد رفیق کی آصف زرداری سے ملاقات، سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال
Saad Rafique

Related Posts

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.