counter easy hit

گوجرانوالہ: سکیورٹی خدشات ، شہر کے باسی بیساکھی میلے کی خوشیوں سے محروم

Baisakhi festival

Baisakhi festival

گوردوارہ روڑی صاحب میں آنے والے سکھ یاتریوں کی آمد کو محض عبادتوں تک محدود کر دیا گیا
گوجرانوالہ (یس اُردو) گوجرانوالہ کے قریب لگایا جانے والا ساڑھے پانچ سو سالہ قدیم میلہ بیساکھی سکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کر دیا گیا ۔ وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع سے لوگ آج سارا دن ایمن آباد آتے رہے لیکن انہیں میلے کی روایتی خوشیاں نہ مل سکیں ۔ پنجاب کی قدیم روایت کے مطابق یکم بیساکھ کو گندم کی کٹائی شروع کی جاتی ہے اور اس مناسبت سے میلہ بیساکھی لگایا جاتا ہے ۔ ایمن آباد کے قریب ساڑھے پانچ سو سال سے یہ میلہ ہر سال باقاعدگی سے لگایا جاتا ہے لیکن امسال یہ اچانک منسوخ کر دیا گیا ۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے میلے کی منسوخی کی تشہیر نہ کی گئی یہی وجہ ہے کہ لوگ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مختف اضلاع سے سارا دن یہاں آتے رہے لیکن انہیں مایوسی ہوئی ۔ گوردوارہ روڑی صاحب میں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے آنے والے سکھ یاتری بھی میلے میں شریک ہوتے ، لیکن اب ان کی آمد محض عبادتوں تک محدود کر دی گئی ہے ۔ میلے ٹھیلے پنجاب کی روایتی ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں ، بیساکھی کا میلہ منسوخ ہونے سے وسطی پنجاب کی دیہی عوام ایک بڑی تفریح سے محروم ہوگئی ۔