counter easy hit

ایچی سن کالج میں مفت تعلیم نہ دینے پر پرنسپل اور حکومت کو نوٹس

Aitchison notice

Aitchison notice

آئین کے تحت مفت تعلیم دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ، ایچی سن میں ایسا نہیں کیا جا رہا جو قانون کی خلاف ورزی ہے ، ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا گیا
لاہور (یس اُردو) لاہور ہائیکورٹ نے ایچی سن کالج میں مفت تعلیم نہ دینے پر پرنسپل اور پنجاب حکومت کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت ہر شہری کو مفت تعلیم کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن ایچی سن کالج میں آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا اور بچوں کو مفت تعلیم نہیں دی جا رہی جو آئین کی واضح خلاف ورزی ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ایچی سن کالج کو بچوں کومفت تعلیم دینے کا حکم جاری کرے ۔ عدالت نے درخواست پر پرنسپل اور پنجاب حکومت کو نوٹسز جاری کرکے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا