counter easy hit

بہاولنگر: رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

Bahawalnagar

Bahawalnagar

بہاولنگر اڈہ ڈھاباں کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں تصادم کے نتیجہ میں خاتوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
بہاولنگر: (یس اُردو) ہارون آباد روڈ پر تیز رفتار ٹرالی مخالف سمت سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجہ میں 5 افراد سکینہ بی بی، محمد بخش، منظور احمد، محمد ممتاز اور ایک نامعلوم بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رکشے میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالی قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔