counter easy hit

غلط کام کا براانجام

Bad work bad

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) دشمن قوتوں کی ایما پر فوج مخالف نعرے لگا کر لوگوں کو تشدد پر اکسانے اور شمالی وزیر ستان میں پاک فوج پر حملہ کرنے والے علی وزیر کا عدالت نے آٹھ روزہ ریمانڈر دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ۔علی وزیر کو انسداد دہشت گردی عدالت بنوں میں پیش کیا گیا اور عدالتی فیصلے کے بعد انہیں پشاور منتقل کر دیا گیا، بتایا گیا ہے کہ علی وزیر سی ٹی ڈی پشاور کی تحویل میں رہیں گے۔ارکان قومی اسمبلی محسن جاوید داوڑ اورعلی وزیر پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں عوام کو چیک پوسٹ پر حملے کے لیے اکسایا تھا اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ محسن داوڑ مقامی آبادی کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں جبکہ گلالئی اسماعیل بھی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔سنجیدہ حلقے سوال اٹھا رہے ہیں کہ وزیرستان کے عوام جب مشکلات کا شکار تھے اس وقت محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر غائب تھے، آج جبکہ ان علاقوں کو دہشت گردی سے پاک کر دیا گیا ہے تو دونوں افراد ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کل شمالی وزیرستان میں ایک افسوسناک واقعہ ہوا، بدقسمتی سے اس عمل کی قیادت ہمارے دو ممبران اسمبلی کررہے تھے جو انتہائی افسوسناک ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، وزیر دفاع نے کہا کہ فوج کی چیک پوسٹ پرحملہ انتہائی قابل مذمت ہے، ایک گروپ نے پوسٹ پر براہ راست فائرنگ کی، سپاہیوں نے پہلے انہیں پُرامن طریقے سے منتشرکرنے کی کوشش کی۔ان کی فائرنگ کے جواب میں ہوائی فائرنگ سے منتشرکرنے کی کوشش کی گئی، جب ان کے فائر سے5جوان زخمی ہوئے تو سیلف ڈیفنس میں جوابی فائر کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website