counter easy hit

وزیراعلیٰ نے بڑی خوشخبری دے دی

Chief Minister gave great news

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چین کے نائب صدر وانگ چی شن نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک چین تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں پر پیشرفت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا- وزیراعلی اور چینی نائب صدر کی ملاقات میں صنعت، زراعت، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب اور چین کے بڑے شہروں کے مابین اشترا ک کار کو فروغ دیا جائے گا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات دو ملکوں کے نہیں بلکہ دو بھائیوں کے درمیان لازوال دوستی کا رشتہ ہے- انہوں نے کہا کہ چین نے 70 کروڑ لوگوں کو 20برس میں غربت سے نکالاہے اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق غربت کے خاتمے کے لئے چین کے بے مثال ماڈل کو پنجاب میں نافذ کریں گے- چینی نائب صدر وانگ چی شن نے کرپشن کے خاتمے کے لیے بے پناہ کام کیا ہے اورکرپشن کے خاتمے کے لئے چین ہمارے لئے رول ماڈل ہے- انہوں نے کہا کہ عظیم دوست ملک کے معزز مہمان کی مہمان نوازی کرکے دلی خوشی ہوئی ہے – علاقائی خود مختاری اور قومی سلامتی کے امور پر چین کا تعاون قابل قدر ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی چین میں دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔ چین کے صدر کا روڈ اینڈ بیلٹ منصوبہ علاقائی ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر گیم چینجر ہے اور سی پیک کے دوسرے مرحلے میں ایگریکلچر ڈویلپمنٹ، غربت کے خاتمے اور صنعتی تعاون پر توجہ مرکوز ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ہمارے بھائی ہیں۔ پاک چین لازوال دوستی کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی آئندہ نسلوں کیلئے اثاثہ ہے۔پاکستان اور چین ترقی کے نئے سفر پر گامزن ہیں اورپاک چین دوستی کا بندھن رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔وزیراعلی نے کہا کہنئے پاکستان میں معاشی ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔ چین کی سرکاری ونجی کمپنیوں کی طرف سے سرمایہ کاری کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔چین کے نائب صدر کے دورے سے بے مثال تعلقات نئی جہت کی طرف گامز ن ہوں گے۔ پنجاب میں چینی تعاون سے جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہر سطح پر تعاون جاری رکھیں گے۔ چین کے نائب صدروانگ چی شن نے کہا کہ چین کے صدر کی ہدایت پر پاکستان آیا ہوں اور دنیا کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاک چین دوستی بہت مضبوط ہے- لاہور آکر بہت پیار او رمحبت ملی ہے-پاکستان اورچین کی دوستی پہلے سے کئی زیادہ پائیدار بنیادوں پر استوار ہے-پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بہت مثبت رہیں -چین او رپاکستان کی قیادت ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں -دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات ہر آنے والے روز مضبوط سے مضبوط ترہو رہے ہیں – لاہور پا کستان کا تاریخی شہر اور دل ہے-یہ حقیقت ہے کہ جس نے لاہور نہیں دیکھا اس نے پاکستان نہیں دیکھا-پاکستان کی ترقی کے سفر میں چین کا تعاون جاری رہے گا-سی پیک پاک چین دوستی کی زندہ مثال ہے-پنجاب اور شین ڈو کے درمیان شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا-چین کے صدر کے شہر ژیان اور لاہور کے درمیان بھی مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہیں -پنجاب او رچین کے بڑے شہروں کے درمیان ثقافت، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانا وقت کا تقاضا ہے-سی پیک خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہواہے-

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website