counter easy hit

محکمہ بہبودآبادی ضلع گجرات کے فلاحی مرکز پنڈی سلطان پور کے زیر اہتمام ’’بے بی شو‘‘ کا انعقاد

 'Baby Show' held '

‘Baby Show’ held ‘

کھاریاں(تحصیل رپورٹر) محکمہ بہبودآبادی ضلع گجرات کے فلاحی مرکز پنڈی سلطان پور کے زیر اہتمام ’’بے بی شو‘‘ کا انعقاد۔ گاؤں نورجمال کے ایئر فاؤنڈیشن سکول سسٹم کے تعاون سے ہونے والے اس بے بی شو میں یونین کونسل بھر سے بچوں اور ان کی ماؤں ے شرکت کی۔ فلاحی مرکز کی انچارج میڈم آسیہ بانو، اسسٹنٹ ام فروہ اور میل اسسٹنٹ میاں محمد اسلم نے سکول کے ڈائریکٹر میاں کلیم اللہ کے تعاون سے بے بی شو کے شاندار انتظامات کئے۔ اس موقع پر صحت مند بچوں کا مقابلہ بھی منعقد ہوا۔ اول ، دوم اور سوم آنے والے بچوں کو انعامات جبکہ دیگر سب بچوں کو میڈل دیئے گئے۔ انچارج میڈم آسیہ بانو نے اس موقع پر ماں اور بچے کی صحت اور فیملی پلاننگ کے متعلق بریفنگ دی۔ اور والدین کو فلاحی مرکز کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایئر فاؤنڈیشن سکول کے ڈائریکٹر میاں کلیم اللہ نے کہا کہ عوام میں صحت کی آگاہی کیلئے فلاحی مرکز پنڈی سلطان پور کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام عملہ قابل تحسین ہے لیکن فیملی پلاننگ اسسٹنٹ میاں محمد اسلم کی خدمات عوام اور محکمہ ،دونوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہو رہی ہیں۔ بے بی شو کے اختتام پر حاضرین کی کھانے سے تواضع کی گئی