yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ٹور میچ میں اظہر علی کی سوئی فارم آخر جاگ اٹھی

Web Editor May 20, 2018 1 min read
Azhar Ali's sleepy form was awakened in the tour match
Share this:

لیسٹر: اظہر علی کی سوئی فارم بھی آخر جاگ اٹھی، انہوں نے لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ کے ابتدائی دن 73 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

Azhar Ali's sleepy form was awakened in the tour matchلیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے اپنی بیٹنگ کو آزمانے کا فیصلہ کیا، اس بار اظہر علی کے ساتھ اوپننگ کیلیے فخرزمان کو بھیجا گیا، دونوں نے میزبان کاؤنٹی کے بولرز کو ابتدائی سیشن میں خوب پریشان کیا، دونوں کے درمیان ابتدائی شراکت میں 121 رنز بنے، اس جوڑی کا خاتمہ آخر کار ٹام ویلس کے ہاتھوں ہوا جن کی گیند فخر زمان کے بیٹ سے ہوتی ہوئی سیدھی عتیق جاوید کے ہاتھوں میں سما گئی، فخر نے 98 بالز کاسامنا کرتے ہوئے 71 رنز اسکور کیے جن میں 14چوکے شامل تھے۔

نئے آنے والے بیٹسمین سمیع اسلم نے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے 34 گیندیں صرف کیں اور اس دوران 8 رنز بنائے مگر ڈائیٹر کلین نے ان کی اننگز کو اس سے آگے نہیں بڑھنے دیا، ان کی گیند پر سمیع اسلم بولڈ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔

اوپنر اظہر علی نے بھی اپنی فارم کو جگانے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے 73 رنز اسکور کیے تاہم انھیں بھی کلین نے اننگز کو تھری فیگر تک لے جانے کا موقع دیے بغیر بولڈ کردیا، اظہر نے 127 گیندوں کا سامنا کیا جن میں سے 13 کو باؤنڈری لائن کی سیر کرائی۔ یہ اب تک اس ٹور میں کھیلی جانے والی 6 اننگز میں پہلا موقع ہے جب اظہر علی نے ففٹی اسکور کی ہے۔

کینٹ اور ناتھمپٹن شائر کے خلاف ٹور میچز میں ناکام رہنے کے بعد وہ آئر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بری طرح ناکام رہے تھے جہاں پران کا اسکور 4 اور 2 تھا۔ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل ان کے فارم میں آنے کو ٹیم کیلیے نیک شگون قراردیا جاسکتا ہے۔ کپتان سرفراز احمد 17 رنز بناکر عتیق جاوید کی گیند پر حریف قائد لیوس ہل کے ہاتھوں کیچ ہوگئے،کچھ ہی دیر بعد نئے آنے والے بیٹسمین سعد علی نے عادل علی کی گیند ان کے ہی ہاتھوں میں دوبارہ لوٹا دی، وہ صرف 2 رنز ہی بناسکے۔ 245 کے مجموعے پر پاکستان کی چھٹی وکٹ گری جب شاداب خان کو ٹام ویلس نے بولڈ کیا، انھوں نے 21 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 17 رنز بنائے، جس میں دو چوکے بھی شامل تھے۔

فہیم اشرف بازو نہیں کھول پائے، صرف 15 رنز بنانے کے بعد وہ عتیق جاوید کا شکار بن گئے، کیچ ویلس نے تھاما، ان کی اننگز میں 3 چوکے بھی شامل تھے، حسن علی 5 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے، ڈیرڈین کی ڈائریکٹ تھرو نے ان کے کریز تک پہنچنے سے پہلے ہی بیلز اڑادیں۔

مجموعی اسکور جب 321 ہوا تو 90 ویں اوور کی سیکنڈ لاسٹ بال پر محمد عباس نے اپنی وکٹ گنوا دی، انھیں عادل علی کی گیند پر لیوس ہل نے کیچ کیا، انھوں نے 45 بالز کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور چوکے کی مدد سے 16 رنز بنائے، اس کے ساتھ ہی پہلے دن کے کھیل کا اختتام پاکستان کے اسکور 321 رنز 9 وکٹ پر ہوگیا، عثمان صلاح الدین نے ایک اینڈ سنبھالا ہوا تھا، وہ 154 بالز پر 69 رنز بناچکے جس میں 5 چوکے شامل ہیں۔ عثمان پاکستان کے تیسرے بیٹسمین ہیں جنھوں نے اس اننگز میں ففٹی بنائی ہے۔ ڈائیٹرکلین، ٹام ویلس، عتیق جاوید اور عادل علی نے دودو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Is Dr. Aafia Siddiqui passed away?
Previous Post کیا ڈاکٹر عافیہ صدیقی انتقال کر گئیں؟
Next Post کیوبا: ہوانا میں تباہ ہونیوالے طیارے میں 110 افراد کی ہلاکت کی تصدیق

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.