counter easy hit

آذربائیجان کے وزیرخارجہ عنقریب پاکستان کا دورہ کرینگے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) آرمینیا کی طرف سے آذربائیجان کی دیہی آبادی پر بھاری گولہ باری قابلِ مذمت ہے۔پاکستان اس مشکل وقت میں آذربائیجان کی قیادت و عوام کے ساتھ ہے۔ یہ بات وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منگل کو آذربائیجان کے وزیر خارجہ جے ہون بائرموف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کہی۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، آزربائیجان اور آرمینیا کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت، تعلیم،اور ثقافت سمیت کثیرالجہتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔آزر ی وزیر خارجہ نے حالیہ تنازعہ میں پاکستان کی طرف سے بھرپور حمایت پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ آزربائیجان کی طرف سے او آئی سی رابطہ گروپ سمیت، عالمی فورمز پر نہتے کشمیریوں کی بھرپور حمایت قابلِ تحسین ہے ۔دونوں وزرا خارجہ نے پاکستان اور آزربائیجان کے مابین دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہار اطمینان کیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آزربائیجان کے وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ پاکستان کو” نگورنو کاراباخ” میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پرگہری تشویش ہے ۔آرمینیا کی طرف سے آذربائیجان کی دیہی آبادی پر بھاری گولہ باری قابلِ مذمت ہے۔پاکستان اس مشکل وقت میں آذربائیجان کی قیادت و عوام کے ساتھ ہے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ‏ہم نگورنو کاراباخ کے حوالے سے آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں ۔آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین انسانی بنیادوں پر اعلان کردہ جنگ بندی امن و استحکام کے لئے ایک مثبت پیش رفت ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فریقین کے درمیان پائیدار امن کا انحصار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد اور آذربائیجان کے علاقوں سے آرمینیائی افواج کے انخلا پر ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website