counter easy hit

آزاد کشمیر کی سیاست میں جو کھچڑی پک رہی ہے اسے عوام بری طرح مسترد کر چکی۔ زبیر کیانی

Pakistan Muslim League-N UK AJK

Pakistan Muslim League-N UK AJK

یوٹن برطانیہ (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن آذاد کشمیر برطانیہ کے صدر زبیر اقبال کیانی ,سینئر نائب صدر چوہدری جہانگیر حسین نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاست میں جو کھچڑی پک رہی ہے اسے کشمیری عوام بری طرح مسترد کر چکی، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کا گٹھ جوڑ مل کر بھی آزاد کشمیر کی سیاست سے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

کشمیری عوام پر ن لیگ آزاد کشمیر کی فتح ابھی سے عیاں ہو جانی چاہئے کہ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ہی وہ واحد جماعت ہے جو کشمیری عوام کے تمام تر مسائل کو حل کر سکتی ہے اور اس کرپٹ ترین موجودہ حکومت سے چھٹکارہ دلا سکتی ہے۔ اسی لئے آذاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں کہ کس طرح ن لیگ کو الیکشن میں ہرایا جائے لیکن ہم ان پر واضع کر دینا چاہتے ہیں کہ چاہے بھنگڑا گھوڑے کی پیٹھ پر بیٹھ کر بھی کیا جائے اور چاہے تیر بھی ہاتھوں میں لے لیا جائے عوام کی توجہ کا مرکز نہیں بن سکتا۔

پی ٹی آئی کے کشمیری نمائندہ بیرسٹر سلطان بھی یو ٹرن کے ماہر ہیں پارٹی بدلنے میں ان کا بھی ثانی نہیں مسٹر یو ٹرن جاہلوں کے سیاسی لیڈر ہیں اسی لئے انہوں نے بھی جہلاء کا پورا گروپ ساتھ رکھا ہوا ہے بیرسٹر بھی عمران خان کی طرح لکھا ہوا ا سکرپٹ ہی جیب میں رکھتے ہیں ان کے لیڈران کل تک پارلیمنٹ کو ناجائز اور لٹیروں کی بیٹھک کہتے رہے اسی پارلیمنٹ میں بمعہ اہل عیال ڈھیٹوں کی طرح بیٹھے نظر آ تے ہیں۔ بیرسٹر سلطان کوکشمیری عوام نمائندہ کو لیڈر ماننے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

رہی بات مسلم کانفرنس کی تو مسلم کانفرنس کو بخوبی اندازہ ہو چکا ہے کہ کسی بھی صورت ن لیگ آزاد کشمیر کا مقابلہ نہیں کر سکتی اسی لئے حامیوں کی سپورٹ حاصل کرنے کے لئے دن رات جٹے ہوئے ہیں لیکن ایک بات واضع کرتے چلیں کہ آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں بھی اکٹھی ہو کر بھی ن لیگ آزاد کشمیر کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ ان سیاسی کھچڑیوں سے ن لیگ آزاد کشمیر کی طاقت کو ہر گز کمزور نہیں کیا جا سکتا عوام بخوبی جانتی ہے کہ فاروق حیدر اور سردار سکندر حیات خان ہی کشمیریوں کے لئے نجات دہندہ ہیں۔ تبدیلی کے دعویدار وں کو باالاآخر عوام کی طاقت کے سامنے سر جھکانہ ہی پڑے گا تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کی قیادت کشمیری عوام کو مزید بے وقوف نہ بنائے۔