counter easy hit

ایڈوولف ہٹلر کی جائے پیدائش گرانے کا فیصلہ

Ayduulf to topple Hitler's birthplace

Ayduulf to topple Hitler’s birthplace

مشرقی یورپی ملک آسٹریا کی حکومت نے اس گھر کو گرانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں ایڈولف ہٹلر پیدا ہوئے

ویانا :مشرقی یورپی ملک آسٹریا کی حکومت نے اس گھر کو گرانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں ایڈولف ہٹلر پیدا ہوئے تھے ، یہ گھر جو پہلے ایک گیسٹ ہائوس تھا کے مستقبل کے حوالے سے ملک میں بحث جار ی تھی ، جس میں اسے گرانے یا اس کے استعمال میں تبدیلی پر بات کی جا رہی ہے ۔ یہ بحث اس وقت زیادہ سنجیدہ ہوئی جب مکان کی مالکن نے اسے بیچنے سے انکار کر دیا تھا ۔ 1972 سے یہ گھر کرائے پر تھا اور اس وقت اس کا کرایہ پانچ ہزار تین سو ڈالر ہے ۔ گھر کی مالکن نے اس تین منزلہ عمارت کو حکومت کے ہاتھ بیچنے سے متعدد بار انکار کیا مگر اب یہ توقع کی جا رہی ہے کہ آسٹریا کی پارلیمان جلد ہی اس مکان کا قبضہ اس کی مالکن سے لینے کا قانون پاس کرے گی ۔ وزیر داخلہ ولف گینگ سوبوتکا نے ماہرین کی ٹیم کو بتایا کہ حکومت نے اس گھر کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد اسے نیو نازیوں کا مرکز بننے سے بچانا ہے ، یہاں بنائی جانے والی نئی عمارت انتظامی امور یا پھر فلاحی کاموں کے لیے استعمال میں لائی جائے گی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website