counter easy hit

آواران میں فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

Pak Army

Pak Army

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے سے 2 اہل کار شہید جبکہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد فرار ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی لاشیں اور ان کا اسلحہ تحویل میں لے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔