counter easy hit

عام شہریوں کا اللہ ہی حافظ ہے،اویس ہاشمی

Awais Hashmi

Awais Hashmi

پیرس(نمائندہ خصوصی)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سید سجاد علی شاہ کے بیٹے کے اغواء کو سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے۔ان خیالات کا اظہار اویس ہاشمی صدر یوتھ ونگ تحریک انصاف آزاد کشمیر نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ اگر چیف جسٹس کا بیٹا محفوظ نہیں تو پھر عام شہری کا تو اللہ ہی حافظ ہے ، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو عدالتیں آزادانہ اور منصفانہ طور پر کام نہیں کر سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مغوی کی فوری بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔