counter easy hit

آسٹریا میں حکمران پارٹی کا حمائت یافتہ صدارتی امیدوار سخت مقابلہ کے بعد Van der Bellen 50,3% ووٹ لیکر کامیاب

Van der Bellen

Van der Bellen

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا میں 22 مئی کو صدارتی الیکشن ہوئے جس میں حکمران پارٹی SPO کا حمائت یافتہ گرونے پارٹی کا اُمیدوار Alexander Van der Bellen 50,3% ووٹ لیکر کامیاب ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق آسٹریا میں 22مئی کو صدارتی الیکشن ہوئے حکمران پارٹی کے اُمید وار نے 50,3% اور اپوزیشن FPO کے اُمید وار HOFER نے 49,7% ووٹ لیئے اس طرح سخت مقابلے کے بعد حکمران پارٹی کا حمائت یافتہ اُمیدوار Van der Bellen کامیاب ہوگیا۔

22 مئی کی شام کو ووٹوں کی گنتی کی گی تو دونوں اُمیدواروں کو ففٹی ففٹی یعنی تقریباََبرابر برابر ووٹوں کا تناسب آیا تھا اور اآسٹرین میڈیا اپوزیشن کے امیدوار کو کامیاب قرار دئے رہی تھی پھر الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کا حکم دئے دیا اور دوبارہ گنتی میں حکمران پارٹی کا اُمیداوار سخت مقابلے کے بعد جیت گیا تو اپوزیشن کے اُمید وار HOFER نے ایک پریس کانفرس اور ٹویٹر کے زریعے حکمران پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگا دیااور کہا کہ میں رات کو جیتا ہوا تھا اور صبع مجھے ہرا دیا گیا ہے۔

Danke

Danke