counter easy hit

آسٹریلین اوپن کا پہلا بڑا اپ سیٹ ،رافیل نڈال باہر

Australian Open first set,

Australian Open first se

میلبرن …… آسٹریلین اوپن کے دوسرے ہی دن پہلا بڑا اپ سیٹ ہو گیا ،سابق عالمی نمبر ون رافیال نڈال پہلے راونڈ میں شکست کھا گئے ،امریکا کی وینس ولیمز بھی ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔
میلبرن میں سال کا پہلا گرینڈ سلیم کے پہلے راونڈ میں اسپین کے رافیال نڈال کو ہموطن فرناڈوکے ہاتھوں شکست ہو گئی پہلا سیٹ ٹائی بریکر فرناڈوکے نام رہا پھر نڈال نے کھیل دکھایا مسلسل دو سیٹ جیتےچوتھا سیٹ بھی ٹائی بریکر پر گیا ۔اس بار فاتح بنے فرنا ڈولیکن پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں ورساڈو فرنا ڈوالگ ہی روپ میں دکھائی دیئے اور چھ دو کی کامیابی کے ساتھ نڈال کو ایونٹ سے باہر کر دیا ۔ایک اور میچ میں سیکنڈ سیڈ اینڈی مرے جرمنی کے ایلیکز زینڈرا زیورکس کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرا کر دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے ۔ویمنز سنگلز ایونٹ میں وینس ولیمز کا سفر بھی پہلے راونڈ میں ہی ختم ہو گیا انہیں برطانیہ کے جونا کونٹا نے اسٹریٹ سیٹس میں مات دی