counter easy hit

آسٹریلیا: ننھے کینگرو نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر برج پر مٹر گشت کرتے ایک ننھے کینگرونے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں ۔یہ دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ جنگلی کینگرو بھولا بھٹکا ہاربر برج پر آپہنچا اور ٹریفک کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر آوارہ گردی کرتا دکھائی دیا۔

Australia; Kid wallaby take the police racingپولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کاروائی کی اور کینگرو کو گرفتار کرنے کا پلان کیا۔جیسے ہی ہاربر برج پہنچی تو ننھے کینگرو نے پولیس کو دیکھ کر دوڑیں لگا دیں جبکہ پولیس بھی اس کا پیچھا کرتی دکھائی دی جسے بمشکل پولیس نے قابو میں کیا اور میڈیکل چیک اَپ کے لئے بھجوا دیا ۔ بعد ازاں ننھے جنگلی کینگرو کو آبادی سے دور جنگل میں آزاد کر دیا گیا۔