counter easy hit

سعودی عرب میں فوجی مرکز پر حملہ

سعودی عرب کے شہر طائف میں واقع فوجی مرکز پر دو مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

Attack on the military center in Saudi Arabiaحملے کے نتیجے میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ کئی سیکیورٹی فورسز کے اہل کار واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کر لیا گیا، جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

مقامی سعودی آن لائن اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آوروں نے حملے کےلیے ٹریفک اہل کار کو قتل کرکے اس کی کار اور اسلحہ چھینا۔

مکہ مکرمہ کے مشرق میں واقع شہر طائف میں پیش آنے والے واقعے کے متعلق سعودی وزارت داخلہ فوری طور پر کچھ بتانے سے گریزاںہے۔