counter easy hit

عطاء محمد نے محنت کش احمد علی کے گھر میں داخل ہو کر اس کی شادی شدہ بیٹی (پ) کو اکیلا پاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا

Atta Mohammad

Atta Mohammad

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)لاہور روڈ کی آبادی گلفشاں ٹاؤن میں ایک شخص عطاء محمد نے محنت کش احمد علی کے گھر میں داخل ہو کر اس کی شادی شدہ بیٹی (پ) کو اکیلا پاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ،احمد علی وقوعہ کے وقت اپنی کمسن نواسی کو لینے ٹیوشن سنٹر گیا ہوا تھا ، فیکٹری ایریا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، شیخوپورہ کی آبادی گھنگ روڈ میں 23لاکھ روپے واپس دینے کے بہانے ایک شخص بیرون ملک گئے ہوئے اپنے دوست کے گھر میں داخل ہوگیا اور اس کی بیوی (س) کو مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا اس دوران ملزم کے دو ساتھی گھر کے باہر پہرہ دیتے رہے سٹی اے ڈویژن پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر ملزم سعید اور اس کے دو ساتھیوں مومن شاہ آصف کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے ، فیصل آباد روڈ کی آبادی فیروزوٹواں میں ایک نوجوان نے خاتون (ک) کے گھر میں داخل ہو کر اس سے زیادتی کی کوشش کی ، بھکھی پولیس نے ملزم جٹھا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، فاروق آباد پولیس نے پانچ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم اسد کو گرفتار کرلیا ہے اس کے خلاف بچی کے چچا فرمان علی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ، دریں اثناء فیصل آباد روڈ کی آبادی جیون پورہ میں پلاٹ کے تنازعہ کی بناء پر محنت کش غلام مرتضیٰ کو 8افراد نے اغواء کرلیا اور گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے، پولیس نے مغوی کی بیوی عمرانہ کی رپورٹ پر بشیر وغیرہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔