counter easy hit

پاکستان کی تاریخ میں کسی وزیراعظم نے اس قدرحساب کتاب دینے کیلئے سنجیدگی نہیں دکھائی اس بات نے عوام کی امیدوں کو جلا بخشی ہے، عاطف مجاہد  

پاکستان کی تاریخ میں کسی وزیراعظم نے اس قدرحساب کتاب دینے کیلئے سنجیدگی نہیں دکھائی اس بات نے عوام کی امیدوں کو جلا بخشی ہے، عاطف مجاہد

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ فرانس کے سیکرٹری عاطف مجاہد نے 100 روزہ کارکردگی پر حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پہلے کبھی کسی وزیراعظم نے خود کو عوام کے سامنے اس قدر سنجیدگی سے پیش نہیں کیا اور نہ ہی عوامی وسائل کے استعمال اور اس کے طریقہ کار کو یوں بیان کیا ہے یہی سب سے بڑی امید افزا تبدیلی ہے۔ قوم کو مبارک ہو کہ اس کو اس کا نجات دہندہ حاصل ہوچکا ہے۔

یہ بات بہت اچھی لگی کہ بڑےعرصے بعد کسی وزیراعظم نے اپنے آپ کووقت کی قید میں بند کیا، پہلے 100 دن کا ایک ٹارگٹ قوم کےسامنے رکھا اوراب اس کا حساب دینے کی کوشش کی کئی کام ایسے ہیں جو ہوئے ہیں، کئی ادھورے ہیں اور کئی ایسے ہیں جن کا صرف دعویٰ کیا جاتا ہے، تاہم ارادے ان کے اچھے نظر آئے