counter easy hit

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ، عاطف خان مجاہد

, Atif Khan, Mujahid

, Atif Khan, Mujahid

پیرس(نمائندہ خصوصی)(ن) لیگ کی حکومت نے ستر ہزار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام پر ظلم کیا ہے۔یہ فیصلہ فوری طو ر پر واپس لیا جائے۔علاج کے نام پر بیرون ملک شاپنگ کے مزے لوٹنے والے غریبوں کو بھی زندہ رہنے دیں۔ تحریک انصاف غریب عوام سے ہونے والی زیادتی پر خاموش نہیں بیٹھے گی بلکہ ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار عاطف خان مجاہد رہنما تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے حالیہ کچھ ماہ کے دوران پنجاب میں بچوں کے اغوا کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔