yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

اللہ تعالی نے تخلیق کائنات کے وقت سب سے پہلے کون سارشتہ قائم کیا؟ پڑھیے ایک ایمان افروز تحریر

MH Kazmi July 2, 2019 1 min read
At the time of the Creation universe, who established the universe? Read a faith belief
Share this:

At the time of the Creation universe, who established the universe? Read a faith belief

کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تخلیق کا ئنات کے وقت سب سے پہلا رشتہ میاں بیوی کا قائم کیا ، باقی رشتے اسکے بعدوجود میں میں آئے۔ اس بات سے رشتوں کی اہمیت کا بخوبی ا ندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔ تین ا لفاظ کا مرکب رشتہ کسی قدر نازک اور مضبوط بھی ہوتا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ اس میں ہلکی ہلکی سی ضربیں اس کی مضبوط ڈور کو ناقابل تلافی نقصان پہنچادیتی ہے۔ شادی جیسے مضبوط بندھن کے بعد معمولی سی تکرار پرطلاق کا معاملہ معاشرے میں ایک مذاق کی حد تک بڑھ گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج ہمارے ہاں طلاق لینا اور دینا ایک عام سی بات ہو گئی ہے۔اب اس حلال مگر نا پسندیدہ فعل کا ذمہ دار کون ہے؟عورت،مرد،والدین اور یا قریبی رشتے دار؟دراصل معاملہ فہمی کا فقدان، جلد بازی، بے صبری اور عدم برداشت کی وجہ سے یہ تمام کہیں نا کہیں ذمہ دار ہوتے ہیں ، طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح میں مادیت پرستی، ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش نہ کرنا ، بد اعتمادی، دیگر لوگوں کی میاں بیوی کے معاملات میں بے جا مداخلت اور دوسروں کی باتوں پر بلا تصدیق یقین کرلینا شامل ہیں۔کبھی کبھی دیکھا گیا ہے کہ والدین کی جانب سے اپنے بچوں کی پسند کے خلاف زبردستی شادی بھی رشتہ ٹوٹنے کا موجب بنتی ہے۔ میری ایک دوست کی بہن کے ساتھ لڑکے کے والد ین نے اپنے لڑکے کی خواہش کے خلاف زبردستی شادی کرادی ،جسکا نتیجہ افسو س کے ساتھ وہی نکلا جیسا ایسے کیسوں میں نکلا کرتا ہے، یعنی والدین کے سامنے مجبوراًسر تسلیم خم کرنے والے موصوف کی پرانی محبت کچھ ہی عرصے بعد جاگ گئی اور پھر تو ،یوں ہوا کہ عشق سر چڑھ کر بولنے لگا جس سے روز روز کی تُو تُو میں میں شروع ہوتی آخر کار طلاق پر جا کر ختم ہوئی۔ اس سارے معا ملے میں اس بیچاری لڑکی کا کیا قصور تھا ؟ہمارے معاشرے میں ایک لڑکی کی طلاق سے خاندان کے دیگر افراد بھی متاثر ہوتے ہیں۔خاص طور پر طلاق دوسری بہنوں کے رشتے میں نہ صرف رکاوٹ کا سبب بنتی ہے بلکہ ہمدردی کی آڑمیں لڑکی کی تذلیل بھی کی جاتی ہے۔ ا س قسم کا رد عمل کسی بھی شریف لڑکی کے لئے قیامت سے کسی طور کم نہیں اور لڑکی کے اس وقت کے دکھ و تکلیف کو کئی نہیں سمجھ سکتا ۔مندرجہ بالا رویے کی سب سے بڑی وجہ دراصل دین سے دوری ہے، لڑکوں اور لڑکیوں کو محض قرآن کے سائے میں رخصت کرنے کے ساتھ ساتھ حقیقت میں بھی دینی تعلیمات سے روشناس کرایا جاتا تو یقینا ًاس قسم کے حالات رونما نہیں ہوتے ۔میاں بیوی کے حقوق و فرائض کیا ہیں؟ شادی کا مطلب کیا ہے ؟ ،شادی کا مقصد کیا ہے؟ اس رشتے کو نبھانا کتنا ضروری ہے ؟اورمیاں بیوی کا رشتہ اعتماد اور بھروسے کیسے قائم رکھا جا سکتا ہے یہ سب دین کی تعلیمات سے ہی سیکھا جا سکتا ہے۔دو شادی شدہ افراد میں علیحدگی کا سبب بننے والی بنیادی وجوہات جن میں گھریلو ناچاقی، قربانی دینے کے عزم میں کمی، زبردستی شادی، مشترکہ خاندانی نظام سے بغاوت، سماجی اسٹیٹس، حرص و ہوس، بیوی یا شوہر کا شکی مزاج ہونا، دوسری یا جلد بازی میں محبت کی شادی، ٹی وی ڈراموں اور فلموں کے اثرات، معاشی مسائل،شوہر کا نشہ کرنا، سٹہ، جوا یا خراب عادتوں کا تدارک بھی دینی تعلیمات میں پنہاں ہے۔یہ درست ہے کہ اسلام نے طلاق کو حلال قرار دیا ہے مگر یہ بھی بھولنا نہیں چاہئے کہ یہ حلال کام اللہ کے سخت نا پسند بھی ہے ۔اللہ تعالیٰ کی ناراضی کی پرواہ کئے بغیر دوسروں کی زند گی بر باد کر نا انتہائی بُرا فعل ہے جس پر اللہ کی پکڑ لازم ہے۔ دُ عا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ عطا فرمائے ۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Writing Faith
Previous Post ایمان افروز تحریر
Next Post عید کے برابر درجہ رکھنے والے رمضان کےآخری جمعہ پر مبنی طب نبوی ﷺ سے ایک ایمان افروز تحریر
A Muslim who is equivalent to Eid is a religious scholar based on the Friday prayers of Ramadan.

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.