counter easy hit

آستانہ عالیہ بابارسول شاہ ؒ تہامہ شریف پر عظیم الشان محفل میلادکا اہتمام کیاگیا

 Sharif grand babarsul

Sharif grand babarsul

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)آستانہ عالیہ بابارسول شاہ ؒ تہامہ شریف پر عظیم الشان محفل میلادکا اہتمام کیاگیا،محفل کی صدارت پیرسیدجمشیدحسین شاہ آستانہ عالیہ تہامہ شریف نے کی،جبکہ سیدطلعت حسین شاہ،سیدمشتاق حسین شاہ مہمان خصوصی تھے،محفل میں تلاوت قرآن پاک کے بعدمقامی ثناء خوان حضرات نے سرورکونین حضرت محمدﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا،پیرسیدجمشیدحسین شاہ نے خصوصی دعاکرائی ،مہمانوں کا استقبال سیدرافع حسن،سیدعامرنویدشاہ،سیدعون شاہ ودیگرسادات برادران نے کیا،جبکہ شرکاء میں سیدناصرحسین شاہ،عاطف بٹ دھامہ،میاں محمدافضل دھامہ،عثمان عزیزقادری،صحافی جمیل احمدطاہرسمیت عاشقان مصطفی اور آستانہ عالیہ تہامہ شریف کے عقیدت مندوں کی کثیرتعدادشریک تھی،محفل کے آخرمیں شرکاء کی لنگرسے تواضع کی گئی۔